6 سال کی عمر میں والد کے دوست نے جنسی زیادتی کی: امریکی گلوکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی: معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سالہ جیسیکا سمپسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے منشیات اور شراب نوشی کا سہارا لیا جو بعد میںان کی زندگی تباہ کرنے کی وجہ بن گیا۔

Jessica Simpson reveals childhood sexual abuse

39 سالہ جیسیکا سمپسن اپنے کیریئر میں کئی کامیاب گانے ریلیز کرچکی ہیں اور جلد ہی ان کی سوانح حیات پر مبنی کتاب بھی سامنے آجائے گی۔اس حوالے سے ایک میگزین کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس صدمے کو بھولنے کی کوشش کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی سالوں سے وہ علاج بھی کروا رہی ہیں۔ جیسیکا کا کہنا تھا کہ میں شراب نوشی کے باعث اور ادویات لے کر خود کو ختم کررہی تھی۔گلوکارہ نے 2017 میں شراب نوشی اس وقت چھوڑنے کا فیصلہ کیا جب انہیں اندازہ ہوا کے ان کی اس عادت سے سب کچھ تباہ ہورہا ہے۔

Jessica Simpson reveals childhood sexual abuse

ان کا کہنا تھا کہ ‘شراب نوشی چھوڑنا مشکل نہیں تھا، مجھے شراب کی اس بوتل پر غصہ آتا تھا جسے پی کر میں بے حس ہوجاتی تھی’۔اپنے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ہوا جب وہ 6 برس کی تھیں، اس دوران وہ اپنے والدین کے دوست کی بیٹی کے ساتھ ایک ہی بستر پر سویا کرتیں، جنہوں نے مجھے ہراساں کیا۔

Jessica Simpson reveals childhood sexual abuse

جیسیکا سمپسن کے مطابق ‘رات کو جب میں سوجاتی تو مجھے احساس ہوتا کے کوئی میری کمر کو ہاتھ لگا رہا ہے، جس کے بعد مجھے احساس ہوتا کے میرے ساتھ کچھ عجیب ہورہا ہے’۔گلوکارہ کے مطابق میں اپنے والدین کو یہ سب بتانا چاہتی تھی لیکن ناجانے کیوں مجھے ایسا لگنے لگا جیسے میں ہی قصوروار ہوں۔

Jessica Simpson reveals childhood sexual abuse

6 سال بعد جیسیکا سمپسن نے ایک سفر کے دوران ہمت کرکے سب کچھ اپنے والدین کو بتایا، اس موقع پر گاڑی میں آگے بیٹھی والدہ نے ان کے والد کے کندھے پر زور سے ہاتھ مارا اور کہا کہ ‘دیکھا میں نے کہا تھا کہ کچھ عجیب ہورہا ہے’۔

Jessica Simpson reveals childhood sexual abuse

البتہ والد نے کچھ بھی نہیں کہا اور خاموشی سے گاڑی چلاتے رہے۔جیسیکا سمپسن کے مطابق اس دن کے بعد ہم کبھی والدین کے ان دوستوں کے گھر نہیں رہے لیکن کسی نے بھی اس واقعے کے بارے میں دوبارہ بات بھی نہیں کی۔خیال رہے کہ 1990 کے دوران جیسیکا سمپسن کو ایم ٹی وی چینل کی ریائلٹی سیریز ‘نیولی ویڈز: نک اینڈ جیسیکا’ سے شہرت ملی، جس میں وہ اپنے سابق شوہر نک لیشی کے ساتھ ہی کام کررہی تھی۔نک لیشی کے بعد جیسیکا سمپسن نے سابق امریکی فٹ بالر ایرک جونسن سے 2014 میں شادی کی۔
(فوٹوز انسٹاگر ام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jessica simpson reveals childhood sexual abuse in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.