دھرما پروڈکشن کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جارہی ہیں جھانوی کپور ، جانیں کیوں

نئی دہلی: کرن جوہر کی ملکیت دھرما پروڈکشن کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جارہی جھانوی کپور اب اپنی آنے والی دوسری فلم میں پائلٹ کاکردار اداکرتی ہوئی نظر آئیںگی۔ واضح رہے کہ جھانوی کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’دھڑک‘ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی گئی تھی وہیں کرن جوہر نے جھانوی کو اپنی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کاسٹ کرلیا ہے۔

Janhvi Kapoor to play an air force pilot in Karan Johar's next?
سوانح حیات پر مبنی فلموں کا رواج بالی وڈ میں تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اب خبریں ہیں کہ جھانوی کپور بھی بہت جلد دھرما فلمز کی تیسری فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی بھارتی ایئر فورس پائلٹ گنجن سکسینا کی زندگی پر مبنی ہے۔
Janhvi Kapoor to play an air force pilot in Karan Johar's next?
یاد رہے کہ گنجن سکسینا ان خواتین ایئرفورس پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کی پوسٹنگ سال 1999 کی جنگ کے دوران کارگل میں ہوئی تھی۔
Janhvi Kapoor to play an air force pilot in Karan Johar's next?
خفیہ ذرائع کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے کردار کے لیے گنجن سے ملاقات بھی کی اور اس کردار کے لیے تربیت لینا بھی شروع کردی۔
Janhvi Kapoor to play an air force pilot in Karan Johar's next?
اس فلم کی پروڈکشن کا کام اگلے سال سے شروع ہوگا، جبکہ ابھی ہدایت کار کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ جھانوی کی پہلی فلم ’دھڑک‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
Janhvi Kapoor to play an air force pilot in Karan Johar's next?
اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا، جھانوی کپور کو ان کے فیشن کے لیے بھی سراہا جاتا رہا ہے۔جھانوی کی دوسری فلم ’تخت‘ تاریخی کہانی پر مبنی ہوگی، جس کی ہدایات کرن جوہر دے رہے ہیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Janhvi kapoor to play an air force pilot in karan johars next in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply