یہ اداکارہ 6 سال کی عمر میں ہوئی تھی جنسی استحصال کا شکار

نئی دہلی: ٹیلی ویزن کے سب سے پسندیدہ شوز میں سے ایک’ عشق باز‘ نے موجودہ معاملات پر بیداری پیدا کرنے کے صحیح امتزاج کے ساتھ چاروں طرف چھایا ہوا ہے۔ حال ہی میں اس شو کے ٹریک میں جنسی استحصال کے بارے میں بتایا گیا ، جہاں شیوائے کا نام بزنس پارٹنر ابھیمنیو ( کرنوڈے جینجانی) ایک پارٹی کے دوران گوری ( شرینو پاریکھ) کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Ishqbaaz's Shrenu Parikh was molested when she was 6
شو عشق باز کی شوٹنگ کے دوران شرینو نے اسی طرح کے اپنے بچپن کے ایک واقعہ کو بتایا ، جہاں ان کے گاوں کے ایک اجنبی شخص نے اس کا جنسی استحصال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں بچپن میں اپنے ناناجی کے یہاں چھٹیاں گزارنے کیلئے جایا کرتی تھی۔
Ishqbaaz's Shrenu Parikh was molested when she was 6
ایک مرتبہ بس سے سفر کے دوران میرے نانا جی نے ایک شخص سے اپنی سیٹ میرے کیلئے شیئر کرنے کی گزارش کی ، جس کے بعد اس نے مجھے اپنی گود میں بٹھالیا۔
Ishqbaaz's Shrenu Parikh was molested when she was 6
میرے ناناجی نے سوچا کہ مجھے سفر کے دوران تھکاوٹ نہیں ہوگی ، اس لئے وہ مان گئے۔ راستے میں مجھے نیند آگئی ، پھر میری نیند اس وقت کھلی جب مجھے احساس ہوا کہ وہ شخص مجھے غلط طریقہ سے چھو رہا ہے ، مجھے لگا کہ کچھ غلط ہے ، مگر میں خاموش بیٹھی رہی اور میں نے سوچا کہ اس کا اس طرح سے پکڑنا ٹھیک ہے۔
Ishqbaaz's Shrenu Parikh was molested when she was 6
میں اپنے نانا کو تھوڑی دور پر کھڑا دیکھ پارہی تھی ، لیکن میں ان سے کچھ نہیں کہہ پائی ، نہ تو اس وقت اور نہ ہی بعد میں۔ میں سوچتی ہوں کہ کاش میں نے اس وقت کہا ہوتا ، کم سے کم اس انسان کو ایک چھ سال کی بچی کا استحصال کرنے کی سزا تو ملتی۔
Ishqbaaz's Shrenu Parikh was molested when she was 6
ہم امید کرتے ہیں کہ خواتین کو سامنے آنا چاہئے اور ایسے لوگوں کے بارے میں کھل کر بات کرنی چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔ تاکہ اس طرح کے کام پوری طرح سے بند ہوسکیں۔

(فوٹوز انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ishqbaazs shrenu parikh was molested when she was 6 in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment