ہندوستانی نژاد 23سالہ بھاشا مکھرجی انگلینڈ کی ملکہ حسن قرار دی گئیں

نئی دہلی: ہندوستانی نژاد 23سالہ ڈاکٹر بھاشا مکھرجی نے کئی معروف ماڈل گرلز کو اپنے سے میلوں پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلینڈ میں منعقد مقابلہ حسن جیت لیا ۔

Indian-origin doctor Bhasha Mukerjee wins Miss England 2019 crown

مس انگلینڈ بننے کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بھاشا مکھرجی نے کہا ’ مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے سفر کاآغازاس وقت ہو ا جب میں اپنے تعلیمی سیشن کے درمیان میں تھی اورمجھے اس میں حصہ لینے تذبذب تھا، لیکن آخر میں ،میں نے شرکت کرنے کافیصلہ کیا ۔

Indian-origin doctor Bhasha Mukerjee wins Miss England 2019 crown

قابل غورہو کہ مس انگلینڈ2019بھاشا مکھرجی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی ، بچپن میں ہی وہ اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ میں شفٹ ہو گئی تھیں، وہ جمعرات کی شام کو مس انگلینڈ فائنل کے اختتام ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ، بوسٹن ، لنکشائر کے ایک اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کے طور پرکام کرنے والی تھیں لیکن اب مس انگلینڈ کا خطاب کا جیتنے کے بعد اب بھاشا مس ورلڈ میں حصہ لیں گی۔

Indian-origin doctor Bhasha Mukerjee wins Miss England 2019 crown

انگریزی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بھاشا مکھرجی کے پاس دو ڈگریاں ہیں ، ایک ڈگری میڈیکل سائنس میں ہے اور دوسری میڈیسن اینڈ سرجری میں ہے۔ بھاشا مکرجی کا آئی کیو لیول 146ہے ۔

Indian-origin doctor Bhasha Mukerjee wins Miss England 2019 crown

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھاشا کو5مختلف زبانوں عبور حاصل ہے۔

Indian-origin doctor Bhasha Mukerjee wins Miss England 2019 crown

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian origin doctor bhasha mukerjee wins miss england 2019 crown in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.