عمران خان کی تیسری شادی

نئی دہلی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق کردی گئی ہے اور ٹویٹر پرشادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب اتوار کو لاہور میں ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور ذوالفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی بیوی کو شادی کی مبارک باد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔
عمران خان نے پہلی شادی جمیما خان سے کی تھی جس ان کا ایک بیٹا بھی ہےعمران خان نے پہلی شادی جمیما خان سے کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے
جمیما سے طلاق کے بعد عمران خان نے ٹی وی انکر ریحم خان سے شادی کی تھیجمیما سے طلاق کے بعد عمران خان نے ٹی وی انکر ریحم خان سے شادی کی تھی

(فوٹوز :SMP/twitterPTI)

Title: imran khan gets married for the third time | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery )

Leave a Reply