خفیہ شادی پرالیانا ڈی کروز نے خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: الیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی سے متعلق چہ مگوئیاں اس وقت تیز ہوگئی تھی جب گزشتہ برس دسمبر میں انہوں نے کرسمس کے موقع پر انسٹاگرام پر سرخ لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی اوراس کے کریڈٹ میں انہوں نے انگریزی کا لفظ ’ہبی‘ (hubby)استعمال کیا، جو شوہر (Husband)کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Ileana D'Cruz responds to question on her marital status with a riddle
خیال رہے کہ الیانا ڈی کروز کے آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون کے ساتھ متعدد ماہ سے تعلقات ہیں اور وہ ان کی جانب سے کھینچی گئی ہی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔
Ileana D'Cruz responds to question on her marital status with a riddle
جب ’ممبئی مرر‘ نے ان سے اپنی فلم اور اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوالات کے ساتھ ساتھ ان کی خفیہ شادی پر بھی ان سے سوالات کیےتواداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال اس بار بھی گول کر گئیں اور مکمل طور پر انہوں نے آسٹریلوی فوٹوگرافر سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے تعلقات کس سطح کے ہیں۔
Ileana D'Cruz responds to question on her marital status with a riddle
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں تو وہ ہنس پڑیں اور مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں دینے والیں۔جب ان سے کرسمس کے موقع پر سرخ لباس میں شیئر کی گئی اپنی تصویر اور شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ساتھ ہی الیانا ڈی کروز نے وضاحت کی کہ وہ اینڈریو نیبون سے اپنے تعلقات کی تصدیق یا تردید نہیں کریں گی۔
Ileana D'Cruz responds to question on her marital status with a riddle
انہوں نے آسٹریلوی فوٹو گرافر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین فوٹوگرافر ہے، انہوں نے عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور ورون دھون سمیت دیگر اداکاروں کی بہترین تصاویر بھی کھینچی ہیں۔
Ileana D'Cruz responds to question on her marital status with a riddle
اداکارہ کی آنے والی فلم ’ریڈ‘ آئندہ ماہ مارچ میں ریلیز ہوگی۔

(سبھی فوٹوز الیانا انسٹا گرام سے)

Title: ileana dcruz responds to question on her marital status with a riddle | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery )

Leave a Reply