تصاویر:میں چپ نہیں بیٹھوں گی، میں کسی کی دھونس میں آنے والی نہیں: تارا سوتاریہ

نئی دہلی: اپنی فلم ’ اسٹو ڈنٹ آف دی ائیر‘ کی تشہیر کے دوران این بی ٹی سے با ت کرتے ہوئے اداکارہ تارا سوتاریہ اپنی ہم عصر اداکاراؤں سارہ علی خان ، جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کے بارے میں کہا کہ ’ مجھے نہیں لگتا کہ ان لوگوں کے ساتھ میرا مستقبل میں کبھی فلموں میں کام ملنے کے حوالے سے کوئی ٹکراؤ ہوگا ۔

I will not remain silent i am not afraid of anybody:actress tara sutaria


اداکارہ تارہ کا کہنا ہے کہ ’ ہم سبھی کی الگ الگ قسمت ہے ، ہم سب کی علیحدہ علیحدہ جگہ ہے ، سب کی اداکاری کا طریقہ بھی الگ ہے۔ سب کا خود ایک اسپیس ہے، مجھے نہیں لگتا ہے کہ ہم کبھی بھی ایک دوسرے کا رول کاٹیںگے کیونکہ میرا اسپیس سارا، جھانوی اور اننیا پانڈے سے بالکل جدا ہے، ہم سبھی فلم انڈسٹری میں اپنی قابل احترام جگہ حاصل کریں گے، مجھے لگتا ہے وہ جگہ ہم ابھی سے پا چکے ہیں، ہم سبھی بہت سارا کام کریں گے، ہو سکتا ہے میں سارہ ، جھانوی اور اننیا کے ساتھ کسی فلم میں ساتھ نظر آؤں “۔

I will not remain silent i am not afraid of anybody:actress tara sutaria


ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ اپنے اسٹارڈم کو بچائے رکھنے کےلئے میں چپ رہنے والی ہیروئن نہیں ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میری پرورش اس ڈھنگ سے ہوئی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں اپنا نقطہ نظر نہ رکھوں، اپنے خیالات نہ رکھوں، ،میں کسی بات یا چیز سے نہیں ڈرتی “۔

I will not remain silent i am not afraid of anybody:actress tara sutaria


تارا سوتاریہ آگے کہتی ہے کہ ” آؤٹ سائیڈر ہو نے کی وجہ سے میں اداکارہ کنگنا رناوت کی ادب و احترام کرتی ہوں اور انہیں سیلوٹ کرتی ہوں، وہ اپنے بل پر سب کچھ کہتی ہیں یا کرتی ہیں، انہیں کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے ، ایک نوجوان اداکارہ کے طور پر میں کنگنا کو ایک مثالی کی طرح دیکھتی اور سمجھتی ہوں، خاص طور پر جب میں ایک آؤٹ سائیڈر ہوں تو مجھے کنگنا کو دیکھ کر اور بھی اچھا لگتا ہے “۔

I will not remain silent i am not afraid of anybody:actress tara sutaria


فلم ’ اسٹو ڈنٹ آف دی ائیر‘ 10 مئی کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔اس فلم میں تارا سوتاریہ کے علاوہ ادکارہ اننیا پانڈے اور اداکار ٹائیگر شراف مرکزی کردار میں ہوں گے۔

I will not remain silent i am not afraid of anybody:actress tara sutaria

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I will not remain silent i am not afraid of anybodyactress tara sutaria in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.