انصاف ملنے تک لڑائی جا ری رہے گی :می ٹو پر تنو شری دتہ کا بیان

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ تنو شری دتہ کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں نانا پاٹیکر کے ذریعہ جنسی ہراسانی معاملے میں انصاف نہیں مل جاتا تب تک لڑائی لڑتی رہوں گی۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دی تھی تب اداکارہ نے ممبئی پولس کی کارروائی پر سوال اٹھائے تھے۔

I will keep fighting till i get justice:Tanushree Dutta On Nana Patekar Sexual Harassment Case

اداکارہ تنو شری دتہ نے کہا ہے کہ ’ دیکھئے انصاف تو ہمیشہ ہوتا ہے ، اب انصاف کی جو تشریح ہمارے ذہن میں ہے وہ ہو یا نہ ہو، لیکن انصاف تو ہوتا ہے ، یہ قانون قدرت ہے ،قدرت ہی انصاف کرتی ہے ، ایک طریقے سے نہیں تو دوسرے طریقے سے ہوگا، جہاں بات قانون انصاف کی ہے ، میں نے اپنا کیس آن رکھا ہے ، جب تک مجھے ایک گونہ اطمینان اور انصاف نہیں ملے گا میں اس لڑائی کو جاری رکھوں گی،می ٹو مہم کی اس لڑائی میں کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی کی شکایت کی لیکن زیادہ تر معاملے میں کوئی سخت کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

I will keep fighting till i get justice:Tanushree Dutta On Nana Patekar Sexual Harassment Case

اداکار ہ تنو شری دتہ می ٹو کی شکار خواتین کے بارے میں میں کہتی ہیں کہ ’ رہی بات باقی متاثرین کی تو اب میں ان کو تو یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ بھی میری طرح فائٹ کریں ، سب کا اپنا فیصلہ ہے، سب کی اپنی ذاتی قوت و طاقت ہے جو الگ الگ ہے ، ہمارے ملک میں قانونی لڑائی لڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ، میں جو کر سکتی ہوں، وہ کر رہی ہوں، جو کچھ نہیں کر پا رہے انہیں کچھ نہیں کہوں گی۔

I will keep fighting till i get justice:Tanushree Dutta On Nana Patekar Sexual Harassment Case

تنو شری نے مزید کہا کہ ’ مجھ پر جو مصیبت آئی ہے اور جو لوگ یہ آفت مجھ پر لیکر آئے ہیں ان کو بالکل بھی نہیں چھوڑوں گی ، میں اس لڑائی کے ساتھ ساتھ اور بھی 10چیزیں کروں گی کیونکہ جب آپ کوئی جنگ لڑتے ہیں تو چوطرفہ تیار رہتے ہیں ، یہ ایک ذہنی لڑائی بھی ہے ایک ایسی جنگ جس سے پورے ملک کا نظریہ اور ذہنیت کو بدلا جا رہا ہے ، اس میں میری قانونی جنگ لڑنا بہت ضروری ہے۔

I will keep fighting till i get justice:Tanushree Dutta On Nana Patekar Sexual Harassment Case

اداکاری کی دنیا میں واپسی پر اداکارہ نے کہا ’ میں آہستہ آہستہ اپنے میوزک ، ڈانس اور ایکٹنگ میں بھی آ رہی ہوں، میں بیک وقت کئی کام کر سکتی ہوں، اگر سامنے والوں کو لگتا ہے کہ انہوںنے مجھے بھگا دیا تو میں گئی ضرور تھی لیکن اب بہت ساری معلومات کا پٹارہ لے کر لوٹی ہوں، تاکہ میری جیسی حالت میں جو لوگ ہیں انکی جذباتی اور ذہنی طور سے کچھ مدد کر سکوں۔

I will keep fighting till i get justice:Tanushree Dutta On Nana Patekar Sexual Harassment Case

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I will keep fighting till i get justicetanushree dutta on nana patekar sexual harassment case in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.