میں خود کو ہاٹ مانتی ہوں نہ پر کشش : دیشا پاٹنی

میں خود کو ہاٹ مانتی ہوں نہ پر کشش : دیشا پاٹنی
نئی دہلی: ہندی سنیما کی ہاٹ اور پرکشش اداکاراؤں میں شمار دیشا پاٹنی نے کہا کہ ’ میں اپنے آپ کو ہاٹ و پرکشش نہیں مانتی ہوں۔

میں اپنی اصل زندگی میں کافی کچھ ٹام بوائے جیسی ہوں، صرف میرے فوٹو شوٹس کی وجہ سے لوگوں کو میں ہاٹ لگتی ہوں، میں ایک عام سی لڑ کی ہوں جو سادگی میں یقین رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا کے بارے میں دیشا پاٹنی کا کہنا تھا کہ ’ سوشل میڈیا میری زندگی کا ایک حصہ ہے ، یقینی طور پر میں انسٹا گرام جیسے سوشل میڈیا ہینڈل پر فعال ہوں لیکن میں خود کو یہ یاد دلاتی رہتی ہوں کہ انٹر نیٹ کے باہر بھی ایک زندگی ہے اور میں سوشل میڈیا سے باہر اپنے لئے وقت نکالتی ہوں۔

اداکارہ دیشا پاٹنی عنقریب ہی فلم ’ منگل‘ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایت کاری موہت سوری نے کی ہے ، فلم منگل میں اداکارہ دیشا کے علاوہ بالی وڈ اداکار انل کپور ، ادتیہ رائے کپور ، کنال کھیمو بھی دیکھائی دیں گے۔

(تصویریں انسٹا گرام)