یہ عرب خاتون انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے 22لاکھ 44ہزار رورپے لیتی ہے

نئی دہلی: میک اپ برانڈ ‘ہدیٰ بیوٹی‘ کی مالک دبئی کی عراقی نڑاد امریکی حسینہ ماڈل سالہ ہدیٰ قطان اپنے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکرنے کے لیے کم سے کم 33 ہزار امریکی ڈالریعنی ہندوستانی 22لاکھ 44ہزار روپے تک وصول کرتی ہیں۔

Huda Kattan Instagram At $33,000 Per Post
عرب کاروباری نشریاتی ادارے ‘عرب بزنس’ کے مطابق ہدیٰ قطان نے دعویٰ کیا کہ وہ انسٹاگرام پر کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے کے لیے کوئی رقم نہیں لیتیں۔میک اپ برانڈ کی مالکن نے کہا کہ ان کے سوشل اکاؤنٹس مکمل طور پرغیر کاروباری ہیں اور وہ انہیں صرف اپنی ذات اور مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
Huda Kattan Instagram At $33,000 Per Post
قطان نے اعتراف کیا کہ انہیں متعدد کاروباری برانڈز سے انسٹاگرام پراشتہارات کی پیش کش کی اور انہیں بھاری معاوضہ دینے کا بھی کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
Huda Kattan Instagram At $33,000 Per Post
ہدیٰ قطان کے دعوے کے برعکس ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے لیے کم سے کم ہندوستانی 22لاکھ 44ہزار رو پے تک وصول کرتی ہیں۔
Huda Kattan Instagram At $33,000 Per Post
انسٹاگرام کے امیر ترین اکاؤنٹ ہولڈرز اور شخصیات سے متعلق فہرست جاری کرنے والے ادارے ‘ہوپر ایچ کیو‘ کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ ہدیٰ قطان ایک پوسٹ کے لیے 33 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔
Huda Kattan Instagram At $33,000 Per Post
قطان نے انسٹاگرام پر اپنے میک اپ برانڈ ‘ہدیٰ بیوٹی’ کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا ہے، جس میں ان کے فالوؤرز کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: huda kattan instagram at 33000 per post in Urdu | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery ) Urdu News

Leave a Reply