نئی دہلی: ٹی وی ریلٹی شو بگ باس سیزن13 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے تاہم اس شومیں حصہ لینے والی اداکارہ شیفالی جریوالا کے اس بیان پر کہ عاصم نے شو میں ہیمانشی کھوارانہ سے قریب آنے سے قبل میرے قریب آنے کی کوشش کی تھی معروف پنجابی گلوکارہ و اداکارہ ہیمانشی کھورانہ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیفالی کی یہ بات سن کر ششدر اور گنگ ہوکر رہ گئی تھیں ۔

Himanshi On Shefali Jariwala’s Claims Of Asim Hitting On Her, ‘Nothing Like That, Speechless’

خیال رہے کہ شو کے دوران عاصم ہیمانشی کھورانہ سے اپنے پیار کا اظہار کر چکے ہیں اورتب سے یہ دنوں مسلسل سرخیوں میں ہیں۔

Himanshi On Shefali Jariwala’s Claims Of Asim Hitting On Her, ‘Nothing Like That, Speechless’

شوبز ویب سائٹ پنک ولا سے گفتگو میں ہیمانشی کھورانہ نے کہا ’ میں شیفالی جریوالا کی عزت کرتی ہوں، لیکن میں عاصم ریاض کے حوالے سے ان کے دعوےٰ کو سن کر حیران تھی، ایسا کچھ بھی نہیں تھا، مجھے نہیں پتہ کیوں شیفالی نے ایسی بات کہی تھی، کیونکہ شیفالی نے ایسا محسوس کیا تھا؟ یہ تو صرف شیفالی کو ہی پتہ ہوگا، میں انکی عزت کرتی ہوں کیونکہ میرا ان کے ساتھ شو میںاچھا تال میل تھا۔

Himanshi On Shefali Jariwala’s Claims Of Asim Hitting On Her, ‘Nothing Like That, Speechless’

ہیمانشی نے مزید کہا کہ ’ سچ کہوں تو میں عاصم اور ان کے درمیان پھنس گئی تھی، کیونکہ میرا دونوں کے ساتھ ہی اچھے تعلقات تھے ۔میں دونوں کو ملوانے کا کام کر رہی تھی ، ان کا آپس میں تناؤ تھا لیکن میری وجہ سے وہ ایک دوسرے سے اچھے بنے ہوئے تھے، جہاں تک شیفالی پر ٹرائی کرنے کی بات ہے ، ایسا کبھی نہیں ہوا ، میں عاصم سے زیادہ قریب تھی، میں ا س کی زیادہ فکر کرتی تھی،میں اس بات کا یقین دلا سکتی ہوں کہ جو بھی شفیالی جریوالا نے کہا ایسا کچھ کبھی نہیں ہوا۔

Himanshi On Shefali Jariwala’s Claims Of Asim Hitting On Her, ‘Nothing Like That, Speechless’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *