جانیں شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے کیوں روکا!

نئی دہلی: اداکارہ شردھا کپور نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔

Has Shraddha Kapoor banned boyfriend Rohan Shrestha from working with Farhan Akhtar?

میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نے مذکورہ بوائے فرینڈ روہن شریستھا کو فلم سام اور اداکار فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کا بھی کام کرنے سے روک دیا ہے۔خیال رہے کہ شردھا کپور کے روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل اداکار فرحان اختر سے تعلقات تھے۔ خبروں کے مطابق فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان 2018 کی پہلی سہ ماہی تک گہرے تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

Has Shraddha Kapoor banned boyfriend Rohan Shrestha from working with Farhan Akhtar?

اگرچہ دونوں نے کبھی بھی شادی کی بات نہیں کی تھی، تاہم انڈین میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں ممکنہ طور پر شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔تاہم اچانک ہی فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔دونوں میں علیحدگی کے بعد جہاں شردھا کپور نے اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے تعلقات بڑھائے، وہیں فرحان اختر نے بھی گلوکار شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔

Has Shraddha Kapoor banned boyfriend Rohan Shrestha from working with Farhan Akhtar?

بالی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خبر رساں ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم اطلاعات ہیں کہشردھانے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔

Has Shraddha Kapoor banned boyfriend Rohan Shrestha from working with Farhan Akhtar?

رپورٹ کے مطابق اطلاعات تھیں کہ شردھا کپور کے نئے بوائے فرینڈ کا اداکارہ کے پرانے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ فیچرز منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ تھا، تاہم اداکارہ نے انہیں ایسے کام کرنے سے منع کردیا ہے۔

Has Shraddha Kapoor banned boyfriend Rohan Shrestha from working with Farhan Akhtar?

خیال رہے کہ شردھا کپور اس وقت ورون دھون کے ساتھ آنے والی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ سمیت ایک اسپورٹس اور ایکشن فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب فرحان اختر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ بائیوگرافی فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی انہیں گلوکارہ شبانی ڈنڈیکر کے ساتھ بھی دیکھا جا رہا ہے۔

(تصویر یں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Has shraddha kapoor banned boyfriend rohan shrestha from working with farhan akhtar in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.