ممتاز کا رومانی کردار ادا کرنے میں کوئی ثانی نہیں تھا

نئی دہلی:ہندی سنیما میں 60 اور 70 کی دہائی میں اپنے حسن کے جلوؤں اور اداؤں سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ ممتازنے زندگی کی 71 بہاریں دیکھ لیں۔ ہندوستانیفلم اسکرین پر اپنی بہترین اداکاری کا جادو جگانے والی خوبصورت اداکارہ ممتازبالی وڈ کی ان اداکاراو¿ں میں شامل تھیں کہ جنھوں نے 1970 سے 1976 تک سب سے زیادہ معاوضہ لیا۔

Happy Birthday Mumtaz
اداکارہ ممتاز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے ان کی بیشتر فلموں نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی،ممتاز کا رومانی کردار ادا کرنے میں کوئی ثانی نہیں تھا۔
Happy Birthday Mumtaz
ممتاز کی زیادہ تروہی فلمیں ہٹ ہوئیں جن میں انھوں نے بھر پور رومانوی کردار ادا کیے۔31 جولائی1947کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ممتاز نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، 1958میں ان کی فلم’ سونے کی چڑیا‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
Happy Birthday Mumtaz
ممتاز کے اسٹارڈم کی شروعات ہوئی ا راجیش کھنہ کے ساتھ کی گئی فلم ’دو راستے‘ سے،اس فلم نے اس دور میں بے انتہامقبولیت حاصل کی جس کے بعد تو جیسے ممتاز نے کبھی پلٹ کرہی نہیں دیکھا۔راجیش کھنہ کے ساتھ کی گئی پے در پے ہٹ فلموں میں’آپ کی قسم‘،’روٹی‘،’پریم کہانی‘،’سچاجھوٹ‘، ’دشمن‘ ،’اپنا دیش‘نے ممتاز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
Happy Birthday Mumtaz
’بندیا چمکے گی،چوڑی کھنکے گی‘ میں جب ممتاز آنکھوں میں ستاروں کی چمک بھر کر شوخ و چنچل ادائیں دکھاتی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں تو لاکھوں دھڑکنیں لمحہ بھر کو تھم سی گئیں۔
Happy Birthday Mumtaz
عین عروج کے دور میں ممتاز نے جبکہ ان کی عمر صرف 26 سال تھی، ایک حیرت انگیز فیصلہ کیا۔ انہوں نے فلمی دنیا کی چکاچوند کو اچانک خیر باد کہا اور میور مادھوانی سے شادی کرلی اور1976 میں ممتاز نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ان کی دو بیٹیاں نتاشا اور تانیہ ہیں نتاشا مشہور ادکار فردین خان کی اہلیہ ہیں۔اداکارہ ممتاز فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے بعد خوشگوار گھریلو زندگی گزار رہی ہیں۔

(سبھی تصویر یں سوشل میڈیا سے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday mumtaz in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply