فلم ”رام تیری گنگامیلی“ میں بولڈ سین سے شہرت حاصل کرنے والی اس اداکارہ کا داؤد ابراہیم سے تعلقات کی بنا پر فلمی کیرئیر تاریک ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا میں ہر فلم میں نئے نئے چہرے متعارف ہوتے ہیں لیکن چند ہی اداکار یا اداکارائیں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جب کہ بعض اچانک ہی پردے سے غائب ہوجاتے ہیں جن میں سے ایک ہیں اداکارہ منداکنی۔ جنہیں شہرت تو خوب ملی لیکن وہ اپنے باہم عروج پر ہی کہیں گم ہوکر رہ گئیں۔

Happy Birthday Mandakini
نیلی آنکھوں والی اداکارہ منداکنی نے 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ”رام تیری گنگامیلی“ میں زبردست بولڈ مناظر سے شہرت حاصل کی اورپہلی ہی فلم سے بالی وڈ فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں انکا شمار ہونے لگا۔
Happy Birthday Mandakini
منداکنی کی اس دھماکا خیز انٹری کے بعد کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم وہ 1996 تک فلمی دنیا سے وابستہ رہیں لیکن بعد ازاں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے تعلقات کی بنا پران کا فلمی کیرئیر تاریک ہوگیا۔
Happy Birthday Mandakini
اداکارہ منداکنی کے بارے میں بہت ہی کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ منداکنی کا اصلی نام یاسمین جوسیف ہے اور وہ ریاست اتر پردیش کے میرٹھ کی رہنے والی ہیں۔
Happy Birthday Mandakini
منداکنی فلموں میں اپنے کریئر سے زیادہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں۔
Happy Birthday Mandakini
ادکارہ منداکنی کی پیدائش 30جولائی 1969کو میرٹھ میں ہوئی ۔

(فوٹوز سوشل میڈیا )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday mandakini in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply