تصاویر: پاکستانی کھیل صحافی زینب عباس کا آج کرکٹ کی دنیا میں خوب چرچا ہے

نئی دہلی: پاکستان کی کھیل صحافی زینب عباس کرکٹ کی دنیا میں اب ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ بہت ہی کم وقت میں زینب اپنے طرز تکلم اور کرکٹ کو فالو کرنے کی جنونیت کی باعث دنیا بھر میں مقبول ہو گئی ہیں۔

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

مختصر سے وقت میں ہی انھوں نے کرکٹ میچز کی کمنٹری اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبصروں سے مردوں کا کھیل سمجھے جانے والے میدان میں اپنے لیے نمایاں جگہ بنائی ہے۔ان کی اس صلاحیت کے اعتراف میں آئی سی سی نے انھیں انگلینڈ میں ہو رہے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے میزبانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

کھیل صحافی زینب عباس کے والد ناصر عباس سابق کرکٹر رہ چکے ہیں اور والدہ عندلیب عباس حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی اہم رہنما ہیں۔ زینب کے لیے یہ ایک مشکل مرحلہ تھا کہ وہ کس شعبے میں اپنا مستقبل تلاش کریں۔زینب کے معاملے میں والد کی محبت غالب نظر آئی اور والد کے کرکٹر ہونے کی وجہ سے ان میں اس کھیل کا شوق، جنون میں بدل گیا۔زینب عباس کہتی ہیں۔میں نے اسکول میں کرکٹ کھیلی ہے۔ میں اتنی اچھی کرکٹر تو نہیں تھی لیکن مجھے کرکٹ میچ دیکھنے کا بہت شوق تھا میں نے 1999 کے ورلڈ کپ کے تمام میچ دیکھے یہاں تک کہ امتحانات کے دنوں میں بھی میچ دیکھتی تھی۔

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

زینب کے والد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ ایک ہی ا سکول میں پڑھتے تھے ان کے دوستوں کا گروپ بھی ایک ہی تھا جنہوں نے یونیورسٹی تک اکٹھے کرکٹ کھیلی۔زینب نے بتایا کہ ‘میرے والد بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر اور وینکٹ راگھون کے مقابل بھی کھیلے ہیں۔

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

زینب عباس کہتی ہیں ’مجھے کرکٹ کا شوق ضرور تھا لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں کرکٹرز کے انٹرویوز کروں گی اور کرکٹ پروگراموں کی میزبانی کروں گی۔ میں ٹی وی چینل’ دنیا نیوز‘ میں شوقیہ طور پر آڈیشن دینے چلی گئی جو 2015 کے عالمی کپ کے کسی پروگرام کے لیے تھا۔’میں اس وقت ملازمت کر رہی تھی۔ میں ایک میک اپ آرٹسٹ تھی میرا اپنا ایک ا سٹوڈیو تھا۔ میرے اچھے کلائنٹس بھی تھے۔ اس ٹی وی چینل پر میرا انتخاب ہوا پہلا شو سعید اجمل اور عمران نذیر کے ساتھ کیا۔ میرا کام پسند آیا اور مجھے مستقل کام کرنے کی پیشکش کی گئی اور پھر مجھے اینکر کی ٹریننگ دی گئی۔

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

زینب عباس کہتی ہیں ’جب پاکستان سپر لیگ شروع ہوئی تو اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ پہلی پی ایس ایل کے موقع پر شو کے لیے ایک لڑکی کی تلاش تھی۔ مجھ سے رابطہ کیا گیا۔ سچ یہ ہے کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میں یہ کر سکوں گی یا نہیں؟ میں نے ٹی وی پر پروگرام اردو میں کیے تھے جبکہ پی ایس ایل کے شوز انگریزی میں تھے۔’ابتدا میں میں نروس تھی لیکن جب میں جن جن ڈائریکٹرز اور کرکٹرز کے ساتھ کام کرتی گئی میرا اعتماد بڑھتا گیا۔ ایلن ولکنز نے ابتدا میں میری بڑی رہنمائی کی جبکہ مجھے گریم اسمتھ اور مائیکل سلیٹر کے ساتھ کام کرنے میں مزا آیا ہے۔

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

زینب عباس کا کہنا ہے کہ ’مجھے پولیٹیکل اینکر بننے کی آفر ہوچکی ہے لیکن نہ میں سیاسی شو کی میزبان بننا چاہتی ہوں اور نہ کبھی بنوں گی۔ مجھے کہا گیا کہ آپ کا اسپورٹس کا پروگرام بہت کامیاب ہورہا ہے لیکن زیادہ کامیابی سیاست میں ہے۔‘

From a makeup artist to ICC presenter: Zainab Abbas narrates her cricket journey

زینب عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں فلم اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوچکی ہے لیکن وہ کسی صورت اپنے کرکٹ برانڈ کو نہیں کھونا چاہتی ہیں۔’مجھے کرکٹ کا شوق ہے کسی اور چیز کا نہیں ہے۔ میرے اندر اب بھی پاکستانی ٹیم کی فین موجود ہے جسے اچھا کھیلتے ہوئے خوشی اور ہارنے پر دکھ ہوتا ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: From a makeup artist to icc presenter zainab abbas narrates her cricket journey in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.