والدین بننے کے بعد کئی معاملات میں نظریہ بدل جاتا ہے : فرح خان

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور فلمساز فرح خان کا کہنا ہے کہ والدین بننے کے بعد کچھ چیزوں کے تئیں لوگوں کا نظریہ اچھے کےلئے بدل جاتا ہے۔

Filmmaker Farah Khan says people's perspective change after becoming parents

گزشتہ دنوں گورئیو گرافراور فلمساز فرح خان نے ورلڈ آٹزم ڈے پر جئے وکیل فاؤنڈیشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

Filmmaker Farah Khan says people's perspective change after becoming parents

ذہنی طور سے معذور بچوں کے بھلے کے لئے فاؤنڈیشن سے وابستہ ہونے پر ان کے خیالات پوچھنے پر فرح خان نے کہا ” جب میں ماں بنی تھی، اس سے میری آنکھیں کھل گئی کیونکہ تب تک ہم سب اپنی دنیا میں مشغول تھے اور صرف اپنے بارے میں سوچتے تھے، ہم بہت خود غرض زندگی جیتے ہیں لیکن جب آپ کے بچے آجاتے ہیں تو کچھ چیزوں کے تئیں آپ کا نظریہ بدلنے لگتا ہے“۔

Filmmaker Farah Khan says people's perspective change after becoming parents

فرح نے مزید کہا ” آپ یہ سوچتے ہوئے ذہنی طور پر معذور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی رکھنی شروع کر دیتے ہیںکہ انہیں ہر حالات میں اپنے بچوں کی پرورش کرنی ہے اور بدقسمتی سے ہم ان بچوں کو آسانی سے اپنے سماج میں شامل نہیں کرتے اور مجھے لگتا ہے کہ اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔

فرح نے آگے کہا ” مجھے لگتا ہے کہ آپ ان کے بارے میں جتنی زیادہ سرگرمی پھیلائےں گے ان بچوں کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا ۔

Filmmaker Farah Khan says people's perspective change after becoming parents

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Filmmaker farah khan says peoples perspective change after becoming parents in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.