یہ بالی وڈ اداکارہ بچپن سے شاہ رخ خان سے کرتی ہے پیار، یہ سچائی جان کر خوب روئی

نئی دہلی: فلم ’دنگل ‘ میں نظر آ چکیں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے یوں تو اپنے کیریئرکی شروعات بطورچائلڈ آرٹسٹ عامرخان کی ملٹی اسٹارفلم “عشق” سے کی تھی، لیکن فاطمہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ سرخیوں میں تب آئیں جب عامرخان کی سپرہٹ فلم ‘دنگل’ میں گیتا فوگٹ کے کردارمیں جلوہ گر ہوئیں ۔

Fatima Sana Shaikh is in love with shah rukh khan
عامرخان کی فلموں میں کام کرچکی یہ اداکارہ بالی وڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی کتنی بڑی دیوانی ہے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں! حال ہی میں ایک انٹرویو میں بات چیت کے دوران خود فاطمہ نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان سے بہت پیارکرتی ہیں، لیکن ان کے سامنے کبھی کہنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
Fatima Sana Shaikh is in love with shah rukh khan
اداکارہ فاطمہ کہتی ہیں کہ آج بھی جب شاہ رخ ان کے سامنے ہوتے ہیں تووہ انہیں بتا نہیں پاتی ہیں کہ وہ شاہ رخ سے کتنی محبت کرتی ہیں۔ فاطمہ ایک پرانا واقعہ شیئرکرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ‘ون ٹو کا فور’ میں بطورچائلڈ آرٹسٹ کام کیا ہے اورجب وہ اس فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں تب انہیں سیٹ پرپتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں، ان کی بیوی ہے تواس دن وہ خوب روئی تھیں۔
Fatima Sana Shaikh is in love with shah rukh khan
اداکارہ نے کہا کہ میں بچپن سے ہی شاہ رخ خان سے پیارکرتی ہوں اوران سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔جب فاطمہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ ابھی بھی شاہ رخ خان سے ہی شادی کرنا چاہتی ہے تو جواب میں فاطمہ کہتی ہیں’ آئی لو یو‘شاہ رخ خان۔
Fatima Sana Shaikh is in love with shah rukh khan
بہت پیارکرتی ہوں آپ سے، شادی نہیں کروگے تو چلے گا، لیکن کم ازکم ایک فلم ساتھ کرلو۔
Fatima Sana Shaikh is in love with shah rukh khan
فاطمہ بات چیت میں مزید کہتی ہیں کہ میں شاہ رخ خان کی آج بھی بہت بڑی فین ہوں، ان کی ہی سب سے بڑی دیوانی ہوں۔ شاہ رخ ہی میرا پہلا اورسچا پیارہے اوراب بس میری ایک ہی خواہش ہے کہ میں شاہ رخ کے ساتھ کم ازکم ایک فلم میں کام کرلوں تو میری دلی تمنا پوری ہوجائے۔ شادی نہیں کروگے توچلے گا بس ایک فلم ساتھ میں کرلو۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fatima sana shaikh is in love with shah rukh khan in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment