دہلی کے ایک ہوٹل میں ایک اجنبی نے آنکھوں سے میرا ریپ کیا : ایشا گپتا کا حیرت انگیز انکشاف

نئی دہلی: اداکارہ ایشا گپتا نے ٹوئٹرپر ایک کے بعد دیگر کئی ٹوئٹ کر سنسنی پھیلاتے ہوئے دہلی کے ایک ہوٹل کے مالک جن کا نام روہت ویجہے پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ‘مجھے ایسا لگا جیسے میرا ریپ ہوگیا’۔

Esha Gupta accuses hotelier Rohit Vig of inappropriate behaviour

میڈیا رپورٹسکے مطابق ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے ایشا گپتا نے لکھا ‘اگر میری جیسی خاتون کو ملک میں عدم تحفظ کا احساس ہوسکتا ہے تو سوچا جاسکتا ہے کہ عام لڑکیاں کیا محسوس کرتی ہوں گی، یہاں تک کہ میرے ساتھ 2 سیکیورٹی گارڈ ہونے کے باوجود مجھے اپنے ریپ کا احساس ہوا’۔اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے ہوٹل میں آئی تھیں، جہاں انہوں نے ایک اجنبی کے گھورنے کی شکایت کی۔

Esha Gupta accuses hotelier Rohit Vig of inappropriate behaviour

ایشا گپتا نے شول میڈیا اکاو¿نٹ ٹوئٹر پرلکھا ‘اس شخص نے آنکھوں سے میرا ریپ کیا، اس شخص سے 3 بار رویہ ٹھیک کرنے کی درخواست کی گئی اور پھروہاں سے چلے جانے کہا گیا، اس کے بعد 2 سیکیورٹی گارڈ میرے پاس آگئے’۔انہوں نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اس شخص کی شناخت بعد ازاں سوشل میڈیا کی مدد سے کی۔

Esha Gupta accuses hotelier Rohit Vig of inappropriate behaviour

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا ‘کچھ لوگ بہت زیادہ بدتمیز ہوتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے انہیں کبھی نہیں سکھایا گیا کہ اجنبی افراد سے کیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے، آپ میں سے کچھ کو اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے’۔

Esha Gupta accuses hotelier Rohit Vig of inappropriate behaviour

اداکارہ نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ‘ایسے افراد کی وجہ سے خواتین کہیں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، ایسے افراد کو لگتا ہے کہ پوری رات کسی خاتون کو گھور کر عدم تحفظ کا احساس دلانا ٹھیک ہے، اس نے مجھے چھوا یا کچھ کہا نہیں مگر مسلسل گھورتا رہا، اس لیے نہیں کہ وہ میرامداح تھا کیونکہ میں اداکارہ ہوں بلکہ اس لیے ایسی حرکت کر رہا تھا کیونکہ میں ایک خاتون ہوں، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا ایک خاتون ہونا بدبختی ہے’۔

Esha Gupta accuses hotelier Rohit Vig of inappropriate behaviour

انہوں نے مزید لکھا ‘یہ معروف ہونے کی وجہ سے نہیں، عام لڑکی بھی ایسے تجربے سے گزرتی ہے، آخر ایک مرد قانون سے بالاتر کیسے ہوسکتا ہے اور کسی مرد کے لیے ایسی سوچ ٹھیک کیسے ہوسکتی ہے’۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا کی حالیہ ریلیز ہو ئی فلم‘ ون ڈے: جسٹس‘ جس میں ہندی سنیما کے مشہور فنکار انوپم کھیر اور اداکارہ ایشا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
(تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Esha gupta accuses hotelier rohit vig of inappropriate behaviour in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.