لوگوں کی ان باتوں سے پریشان ہیں ثا نیہ مرزا ، کہا بیٹا نہیں بیٹی کے لئے دعا کریں

نئی دہلی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاجو اس وقت حاملہ ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے لوگوں اور مداحوں کو ان کے حاملہ ہونے کا پتہ چلا ہے وہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی دعا کرنے لگے ہیں۔

do not pray for baby boy:sania mirza
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اورکرکٹر شعیب ملک نے رواں برس 23 اپریل کو اپنی ٹوئٹس کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا تھا۔
اگرچہ ثانیہ مرزا پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کے شوہر شعیب ملک بھی چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش ہو اور وہ خود بھی بیٹی کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔
do not pray for baby boy:sania mirza
تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا کہ لوگ اور مداح ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹی نہیں بلکہ بیٹا پیدا ہو۔
do not pray for baby boy:sania mirza
انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین کے حقوق سے متعلق مہم ’مجھے حق ہے‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ لوگ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی دعائیں کرتے ہیں۔
do not pray for baby boy:sania mirza
ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب لوگ ان کے ہاں بیٹا ہونے کی دعا کرتے ہیں تو وہ انہیں کہتی ہیں کہ وہ دعا کریں کہ ان کے ہاں بیٹا نہیں بلکہ بیٹی پیدا ہو۔
do not pray for baby boy:sania mirza
پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق وہ 2 بہنیں ہیں اور ان کا کوئی بھائی نہیں اور یہی بات جب لوگوں کو پتا چلتی ہے تو وہ ان سے ہمدری کرتے ہیں، لیکن انہیں ذاتی طور پر کبھی بھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کی اہمیت و حیثیت یکساں ہیں، لوگوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

(سبھی تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do not pray for baby boysania mirza in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply