دیا مرزا اور ساحل سانگا نے رشتہ ازدواج منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگا نے 11سال بعد ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی بندھن سے آزاد ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

Dia Mirza and husband Sahil Sangha announce separation after being together for 11 years

خیال رہے کہ 18اکتوبر 2014 میں دیا مرزا اور ساحل سانگا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں 11سال سے ایک دوسرے کے تعلقات میں تھے۔ اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر باہمی رضامندی سے ایک نوٹ لکھ کر اس بات کی جانکاری دی ہے۔

Dia Mirza and husband Sahil Sangha announce separation after being together for 11 years

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیا مرزا نے لکھا’ 11سال ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد ہم دونوں نے اب الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، ہم آگے ہمیشہ دوست رہیں گے، ہم دونوں کا باہمی عزت و احترام اور پیار بر قرار رہے گا، بھلے ہی ہمارا سفر الگ ہو رہا ہے، لیکن اب تک کے ساتھ کے لئے ہم ایک دوسرے کے شکرگزار ہیں، ہم اپنے دوستوں اور فیملی کے سبھی ممبران کے شکرگزار ہیں۔

Dia Mirza and husband Sahil Sangha announce separation after being together for 11 years

مداحوں او رمیڈیا سے اظہار تشکر بھی کیا ‘۔ قابل ذکر ہو کہ دیا اور ساحل تقریبا 6سال تعلقات میں رہنے کے بعد پانچ سال پہلے دہلی میں باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے ۔

Dia Mirza and husband Sahil Sangha announce separation after being together for 11 years

تاہم ابھی تک اس کا علم نہیں ہو سکا کہ اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگا نے الگ ہونے کا فیصلہ کیوں کیا ہے۔ ان دونوں کے اچانک الگ ہونے کے اس فیصلے سے بالی وڈ انڈسٹری سمیت سبھی لوگ حیران ہیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dia mirza and husband sahil sangha announce separation after being together for 11 years in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.