امریکی گلوکارہ میڈونانے خود کو حاملہ کرانے کیلئے مجھے 2 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی:ڈینس روڈمن

نئی دہلی: معروف پاپ امریکی گلوکارہ میڈونا کے حوالے سے امر یکہ کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمن نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ نے انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے عوض 2 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی ۔58سالہ ڈینس روڈمن کے مطابق میڈونا نے انہیں 29 سال قبل 1990 کے بعد گلوکارہ کو حاملہ کرنے کے لیے پیسوں کی پیش کش کی۔

Dennis Rodman claims Madonna once offered him $20M to get her pregnant

’فاکس نیوز‘ کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دور کی دنیا کی معروف ترین گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی میڈونا پر سنگین الزامات بھی لگائے۔

Dennis Rodman claims Madonna once offered him $20M to get her pregnant

واضح رہے کہ گزشتہ صدی میں دنیا کی 25 بااثر خواتین میں جگہ پانے والی میڈونا سے متعلق ڈینس روڈمن نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں میڈونا کا فون آیا اور انہوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔

Dennis Rodman claims Madonna once offered him $20M to get her pregnant

ریڈیو انٹرویو میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا کہ انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا، تاہم اگر ان دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالردیں گی۔ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے ان کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کرکے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے انہوں نے جوا کھیلا۔

Dennis Rodman claims Madonna once offered him $20M to get her pregnant

سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کی جانب سے کیوبا کے اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔ان کے مطابق چوں کہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اور اداکارہ چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کرکے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔

Dennis Rodman claims Madonna once offered him $20M to get her pregnant

سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے درمیان کتنے عرصے تک تعلقات رہے اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا ’امید‘ سے ہوئی یا نہیں؟تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں 2 کروڑ ڈالر تک دینے کے لیے تیار تھیں۔خیال رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 61 سالہ میڈونا گزشتہ صدی کی دنیا کی 25 بااثر خواتین میں سے ایک ہیں اور انہوں نے کئی دہائیوں تک پاپ موسیقی پر بادشاہی کی۔گلوکارہ میڈونا نے تین بچوں کو گود بھی لے رکھا ہے اور وہ مجموعی طور پر 6 بچوں کی پرورش کرتی ہیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dennis rodman claims madonna once offered him 20m to get her pregnant in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.