اپنی اگلی فلم میں تیزاب گردی کا شکار لڑکی کا کردار نبھائیں گی دپیکا پڈوکون، جانیں کون ہے وہ لڑکی !

نئی دہلی:باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی فلموں میں اپنی اداکاری جلوہ دیکھا چکی اداکارہ دپیکا پڈوکون اب اپنی اگلی فلم میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی بہادر لڑکی لکشی اگروال کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Deepika Padukone to play acid attack survivor in next film
میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی لکشمی اگروال کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی اور یہی نہیں وہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہوں گی۔
Deepika Padukone to play acid attack survivor in next film
اداکارہ دپیکاکا کہنا ہے کہ جب میں نے فلم کی کہانی سنی تو مجھے لگا کہ یہ ایک عورت پر تشدد کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس خاتون کے بہادری اور حوصلے کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے کی کہانی ہے۔
Deepika Padukone to play acid attack survivor in next film
اداکارہ نے کہا کہ لکشمی کی کہانی نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم میں اداکاری کے ساتھ اسے پروڈیوس کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
Deepika Padukone to play acid attack survivor in next film
واضح رہے کہ 2005 میں شادی سے انکار پر لکشمی کے چہرے پر اسی لڑکے نے تیزاب پھینک دیاتھا جس نے شادی کی پیشکش کی تھی، تاہم لکشمی نے ہار نہیں مانی اور آج ان کا شمار ہندوستان کی نامور خواتین میں ہوتا ہے۔
Deepika Padukone to play acid attack survivor in next film
آپ کو بتا دیں کہ لکشمی امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ۔ ساتھ لندن فیشن ویک میں بھی اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone to play acid attack survivor in next film in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply