کھلاڑیوں کے اہل و عیال کی وہ پذیرائی نہیں ہوتی جس کے وہ حقدار ہیں: دپیکاپڈکون

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کا ، جو عنقریب اپنی آنے والی فلم ’ 83‘ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کی اہلیہ رومی کا کردار نبھائیں گی،کہنا ہے کہ اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کے گھر والوں کو وہ پہچان نہیں ملتی جن کے وہ مستحق ہوتے ہیں۔

Deepika Padukone: Spouses, families of athletes don't get due cr

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کی یہی وجہ ہے ۔ کبیر خان کے ہدایت میں بن رہی اس فلم میں دپیکا کے شوہر کے رول میں ان کے اصلی شوہر اور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کرکٹر کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Deepika Padukone: Spouses, families of athletes don't get due cr

ممبئی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈ تقربب کے ریٹ کارپٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دپیکا پڈکون نے کہا ’ کبیر نے اس فلم کے لئے مجھے سوچا، یہ ایک چھوٹا ، لیکن خاص کردار ہے ، مجھے لگتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کرتا ہے یا جیتتا ہے تو اس کی بیوی یا گھر والوں کو کبھی بھی وہ کریڈیٹ نہیں ملتاجس کے وہ حقدار ہیں اس لئے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے ا س فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

Deepika Padukone: Spouses, families of athletes don't get due cr

خیال رہے کہ فلم ’83‘کی کہانی سال 1983میں کرکٹ ورلڈکپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر مبنی ہے ۔

Deepika Padukone: Spouses, families of athletes don't get due cr

یہ فلم اگلے سال 10 اپریل کو سنیما گھروں میںپیش کی جائے گی۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone spouses families of athletes dont get due cr in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.