شادی کی دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب میں رنویر سنگھ نے دپیکا کے بارے میں کہی دل کی بات

نئی دہلی: اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کا دوسرا استقبالیہ ممبئی میں منعقد ہوا، جس کے دوران یہ جوڑی ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہی۔

Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
استقبالیہ تقریب ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں ہوئی، جس میں دپیکا اور رنویر نے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جس پر گولڈن کام غضب ڈھا رہا تھا۔
Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
دپیکا نے سفید رنگ کی ابو جانی سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کردہ عروسی ساڑھی زیب تن کی جب کہ رنویر سنگھ نے ڈیزائنر روہت بھل کے جوڑے کا انتخاب کیا۔دپیکا نے اس تقریب میں سر پر بھاری کامدار دوپٹہ بھی لیا۔اس دوران دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
دوسری جانب حال ہی میں رنویر سنگھ نے بھارتی میگزین فلم فیئر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا اور اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ کیسے دپیکا شادی کے لیے راضی ہوئیں۔رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ‘میں دپیکا سے شادی کرنے کے لیے گزشتہ تین برس سے تیار تھا لیکن انتظار تھا تو صرف دپیکا کا کہ وہ کب شادی کے لیے راضی ہوتی ہیں’۔
Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے دپیکا سے کہہ دیا تھا کہ جیسے ہی وہ شادی کے لیے ہاں کریں گی شادی کچھ ہی وقت میں کرلی جائے گی اور ہم نے ایسا ہی کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دپیکا سے ملاقات کے 6 ماہ بعد ہی معلوم ہوگیا تھا کہ وہ ویسی ہی ہیں، جس کے ساتھ میں اپنا رشتہ نبھانا چاہتا ہوں’۔
Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
رنویر نے بتایا کہ ‘وہ بہت اچھی اور نرم مزاج ہیں، اٹلی میں لیک کیمو پر شادی کرنا دپیکا کا خواب تھا، وہ دپیکا کی ہر خواہش کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ان کو خوش رکھیں’۔رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’دپیکا ہر چھوٹی سے چھوٹی خوشی کی حقدار ہیں، میں بھی ہوں لیکن میری خوشی ان کی خوشی میں ہے‘۔
Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو دپیکا کا ساتھ ملا ہے۔رنویر کے مطابق ‘مجھے معلوم تھا یہی وہ لڑکی ہے جس سے میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور جو میرے بچوں کی ماں بنے گی، میں نے صرف دپیکا کی ہاں کا انتظار کیا’۔
Deepika Padukone, Ranveer Singh wedding reception in mumbai
واضح رہے کہ دونوں کی شادی کی تیسری استقبالیہ تقریب یکم دسمبر کو ہوگی جس میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت یقینی ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone ranveer singh wedding reception in mumbai in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment