دپیکا کو رنویر کے لائف اسٹائل سے نفرت ہے!

نئی دہلی: اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں رنویر کے لائف اسٹائل اور سونے کی عادت سے نفرت ہے لیکن انہیں رنویر کا جذباتی انداز بہت پسند ہے۔

Deepika Padukone on Ranveer Singh: I love his emotional capabilities, tolerate his fashion sense
دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے حال ہی میں فلم ساز کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“میں شرکت کی جہاں دپیکا نے پہلی بار اپنے اور رنویر کے رشتے سے متعلق کھل کر بات کی۔
Deepika Padukone on Ranveer Singh: I love his emotional capabilities, tolerate his fashion sense
شو کے دوران دپیکا نے بتایا کہ ان کے اور رنویر کے درمیان محبت کا آغاز 6 سال قبل فلم”رام لیلا“ کے سیٹ پر ہواتھا اور یہیں پر دونوں نے ایک دوسرے کو نزدیک سے جانا۔
Deepika Padukone on Ranveer Singh: I love his emotional capabilities, tolerate his fashion sense
اداکارہ نے رنویر کی پسندیدہ عادتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں رنویر کا جذباتی انداز بہت پسند ہے وہ اپنے جذباتوں کا اظہار کرتے ہوئے رونے سے بھی نہیں گھبراتے، مجھے ان کی یہی عادت بہت پسند ہے اور رنویر بہت اچھے انسان ہیں، وہ نہ صرف رحم دل ہیں بلکہ لوگوں کے ساتھ بھی بہت اچھے سے پیش آتے ہیں۔
Deepika Padukone on Ranveer Singh: I love his emotional capabilities, tolerate his fashion sense
دپیکا نے کہا مجھے رنویر کے لائف اسٹائل اور سونے کی عادت سے نفرت ہے اور وہ رنویر کے فیشن سینس کو برداشت کرتی ہیں۔دپیکا نے اس سے قبل بھی ایک انٹریو میں رنویر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم”پدماوت“ میں جس شدت سے رنویر نے ”خلجی“ کا کردار نبھایا مجھے نہیں لگتا کوئی اور اداکار اس طرح نبھاپاتا۔
Deepika Padukone on Ranveer Singh: I love his emotional capabilities, tolerate his fashion sense
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی 14 اور 15 نومبر2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے گی۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone on ranveer singh i love his emotional capabilities tolerate his fashion sense in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply