بگ باس کے گھر کا حصہ بننے کا فیصلہ کرنے میں مجھے چار سال لگ گئے : دلجیت کور

نئی دہلی: ٹی وی شو بگ باس سیزن 13کا حصہ بننے والی معروف ٹی وی اداکارہ دلجیت کور کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر کا حصہ بننے کا فیصلہ کرنے کے لئے انہیں پورے 4سال لگے۔خیال رہے کہ دلجیت کور کو اس سے پہلے بھی گھر کا حصہ بننے کے لئے پیشکش کی گئی تھی۔

Dalljiet Kaur took four years to agree to do the show

اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سےکئی بار سرخیوں میں رہنے والی دلجیت کور نے بگ باس میں داخل ہونے سے قبل اپنے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ’ میں بہت خوف زدہ ہوں، ڈر میرے بیٹے سے دور رہنے کا ہے ، یہ میرے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

Dalljiet Kaur took four years to agree to do the show

اداکارہ نے کہا کہ میر ے خیال سے میں یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ میں کتنی مضبوط ہو سکتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں اعصابی طور پر مضبوط ہو گئی ہوں اور بگ باس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں میں خود کو پرکھ سکتی ہوں۔

Dalljiet Kaur took four years to agree to do the show

انہوں نے مزید کہا ’ میں بہت ڈری ہوئی ہوں، کیونکہ میں کبھی بھی 2یا3دن سے زیادہ اپنے بیٹے سے دور نہیں رہی ہوں، یہ پہلی بار ہے کہ میں اتنے لمبے وقت کے لئے اپنے بیٹے سے دور جا رہی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بگ باس کا یہی سب سے بڑا چیلنج ہے میرے لئے۔

Dalljiet Kaur took four years to agree to do the show

اداکارہ نے مزید کہا’ مجھے لگتا ہے کہ بگ باس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے لئے آپ کو کوئی تیار نہیں کر سکتا ہے ، میں نے سنا ہے کہ لوگ منصوبہ بندی کر کے بگ باس کے گھر میں داخل ہوتے ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا آپ ا سکے لئے خود کو پہلے سے کیسے تیار کر سکتے ہیں جہاں آپ کے ساتھ دوسرے لوگ رہ رہے ہوں، میں جو ہوں بس وہی رہنا چاہتی ہوں، میں ایسی حالت میں خود کو ایکس پلور کرنا چاہتی ہوں۔

Dalljiet Kaur took four years to agree to do the show

بتادیں کہ ادکارہ دلجیت کور ٹی وی سیریل ’ کم کم بھاگیہ’ سوراگنی کیسا یہ پیار ہے ، اور’ اس پیار کو کیا نام دوں،کیسے پروگرام کا حصہ رہ چکی ہیں ۔

Dalljiet Kaur took four years to agree to do the show

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dalljiet kaur took four years to agree to do the show in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.