چیک باؤنس معاملے میں اداکارہ کوئنا مترا کو 6 ماہ کی جیل اورساڑھے 4لاکھ روپے ہرجانہ

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کوئنا مترا کو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی ایک عدالت نے2013کے ایک چیک باؤنس معاملے میں 6ماہ کی سزائے قید سنانے کے ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ وہ پونم سیٹھی نام کے شکایت کنندہ کو سود سمیت 4.64لاکھ روپے بھی ادا کریں۔

Cheque bouncing case: Koena Mitra gets six months’ jail

سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’ اداکارہ کوئنا نے اپنی ضرورت بتا کر ان سے 22لاکھ رو پے ادھار بطور قرض لئے تھے رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے کوئنا مترا نے پونم سیٹھی کو تین لاکھ رو پے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہو گیا تھا، چیک باؤنس ہونے کے بعد سیٹھی نے معاملہ درج کرایا تھا ، حالانکہ کوئنا مترا نے خود پر لگے الزام کوغلط بتایا تھا اور کہا تھا کہ سیٹھی کے پاس ادھار دینے کی طاقت ہی نہیں تھی ،سیٹھی نے ان کے چیک چرا لئے تھے۔

Cheque bouncing case: Koena Mitra gets six months’ jail

سماعت کے دوران کوئنا کی پہلی دلیل کو مجسٹریٹ نے ماننے سے انکار کر دیا اور دوسری دلیل پر پایا کہ کوئنا یہ بات ثابت ہی نہیں کر پائی کہ سیٹھی نے ان کے چیک چرا ئے تھے ۔

Cheque bouncing case: Koena Mitra gets six months’ jail

کورٹ نے کہا کہ کوئنا نے خود کو ملے نوٹس کے جواب میں یہ بات نہیں بتائی اور نہ ہی انہوںنے ا سکے بارے میں مزید ایکشن لیا ۔ عدالت نے کہا ’ چیک اس بات پر باؤنس نہیں ہوا کہ پیسے دینے والے نے دئے نہیں ،یہ اس بات پر باؤنس ہوا کہ پیسے اکاؤنٹ میں ہے ہی نہیں ، اگر یہ ما ن بھی لیا جائے کہ شکایت کنندہ نے ملز م کے پاس اس پیمینٹ کو روکنے کا پورا موقع تھا لیکن انہوںنے ایسا کچھ بھی نہیں کیا‘ ۔

Cheque bouncing case: Koena Mitra gets six months’ jail

اداکارہ کوئنا مترا نے اس معاملے پر ممبئی ممر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ کیس ایک دم جھوٹا ہے اور مجھے پھنسایا جا رہا ہے ، کورٹ میں میرے وکیل موجود نہیں تھے ، اس لئے میری بات کو بنا سنے ہی فیصلہ سنادیا گیا ، ہم کورٹ کے جج منٹ کو چیلنج کریں گے ، میرے وکیل ا س پر کام کر ہے ہیں۔

(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cheque bouncing case koena mitra gets six months jail in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.