فلم’ پتی پتنی اور وہ ‘ میں میرا کردار میری حقیقی زندگی کا عکاس ہے : بھومی پیڈنیکر

نئی دہلی: اداکارہ بھومی پیڈنیکرنے ، جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ پتی پتنی اور وہ‘ کی تیاری اور شوٹنگ میں مصروف ہیں انکشاف کیا کہ اس فلم میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو بڑے شہر سے ہے اور آج کے دور کی ایک جواں لڑکی ہے۔

Bhumi Pednekar on her role in Pati Patni Aur Woh: People will see how I look in real life

انہوں نے مزید کہاکہ اس فلم میں جس کردار کو میں ادا کر رہی ہوں وہ ان کے عمر کے بھی کافی قریب ہے۔

Bhumi Pednekar on her role in Pati Patni Aur Woh: People will see how I look in real life

حا ل ہی میں ایک تقریب کے دوران بھومی پیڈنیکر نے اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ’ پتی پتنی اور وہ‘ میں میرا جو کردار ہے وہ میری اصلیزندگی سے کافی میل کھاتا ہے اور ملتا جلتا ہے۔

Bhumi Pednekar on her role in Pati Patni Aur Woh: People will see how I look in real life

اداکار ہ نے کہا کہ میں اپنے اس کردار سے کافی پرجوش ہوں۔ بھومی نے آگے اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’ میرا جو رول ہے وہ کافی حد تک میرےحقیقی زندگی جیسا ہے اور اپنے رول کے لئے میں کافی پر اعتماد ہوں، وہ لڑکی زبردست قوت ارادی کی مالک ہے اور ایک ایسی لڑکی ہوتی ہے جو کافی عزائم رکھتی ہے ، وہ اپنے زندگی میں بڑے کام کرنا چاہتی ہے۔

Bhumi Pednekar on her role in Pati Patni Aur Woh: People will see how I look in real life

اس فلم کی ہدایت کاری مدثر عزیز کر رہے ہیں اور اسکے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔ لو ٹرینگل پر مبنی اس فلم میںبھومی پیڈنیکر کے علاوہ اداکار کارتک آرین اور اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر آئیں گی۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhumi pednekar on her role in pati patni aur woh people will see how i look in real life in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.