یہ اداکارہ بننا چاہتی تھی ایئر ہوسٹیس، پہنچ گئی بھوجپوری سنیما میں

نئی دہلی: بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ پونم دوبے اپنی محنت اور لگن کی بدولت آج جس بلندی پر پہنچی ہیں اسے پانے کے لئے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔ بچپن سے ایئر ہوسٹیس بننے کی خواہاں پونم دوبے چاہتی تھیں کہ وہ آسمان میں اڑان بھرے لیکن خاندانی وجوہات کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا ۔

bhojpuri-film-star-poonam-dubey
پونم دوبے ائر ہوسٹیس تو نہ بن پائیں لیکن وہ ’ مس الہ آباد ‘ بن گئیں اور ا سکے بعد بھوجپوری سنیما میں قدم رکھا جہاں انہونے اپنی ایک پہچان بنا لی ہے۔ بھوجپوری انڈسٹری میں پونم اپنی ایک الگ شناخت بنا چکی ہیں۔ انہیں آج علاقائی سنیما کی ٹاپ اداکاراؤں میں شمار کیا جانے لگا ہے۔
bhojpuri-film-star-poonam-dubey
بارہویں درجہ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد پونم نے ایئر ہوسٹیس بننے کی ٹھان لی تھی ، اس کے لئے انہو ںنے 6ماہ کے کورس میں داخلہ بھی لے لیا تھا۔ لیکن اسی درمیان انکی ماں بیمار پڑ گئیں ۔
bhojpuri-film-star-poonam-dubey
اپنے دیئے ایک انٹریوں میں پونم نے بتایا کہ ماں کی طبعیت ٹھیک ہونے کے بعد جب وہ کورس کرنے کے لئےجانے لگیں تو ماں نے روک لیا، ماں نے کہا آپ کچھ بھی کر لو لیکن ائر ہوسٹیس نہیں۔
bhojpuri-film-star-poonam-dubey
ماں کی بات سے پونم مایوس ہوئیںلیکن قسمت کو کچھ اور ہی پسند تھا ۔ پونم کہتی ہیں کہ ائر ہوسٹیس کا کورس چھوڑنے کے بعد ایک دن ان کے ماموں نے بتایا کہ ’ مس الہ آباد‘ کے لئے فارم بھرے جا رہے ہیں اور میں یہ فارم بھر دیا اور میں مس الہ آباد کا تاج اپنے نام کر لیا۔
bhojpuri-film-star-poonam-dubey
پونم آگے کہتی ہیں کہ وہ ٹی وی پروگراموں کے لئے آڈیشن دینے کے دوران ہی ان سے ایک بھوجپوری فلموں کے ڈائریکٹر سے میری ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھے فلم کی پیشکش کی ، یہیں سے میرے بھوجپوری سنیما کا سفرشروع ہوا۔

(تصویریں انسٹا گرام سے)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhojpuri film star poonam dubey in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment