کیا انگوری بھابھی کے بعد گوری میم بھی چھوڑ رہی ہیں شو؟ جانیں کیا ہے پورا معاملہ

نئی دہلی: چینل ’ اینڈ ٹی وی‘ کا مشہور کامیڈی شو ‘بھابھی جی گھر پر ہیں’ کی گوری میم یعنی کی سومیا ٹنڈن کچھ دنوں سے شو سے غائب ہیں اس پر ہر جانب ان کے شوچھوڑنے کی چرچا ہے۔

Bhabiji Ghar Par Hai Star Saumya Tandon To Quit Show?
میڈیا کے نمائندوں نے جب اس معاملے میں خود سومیا سے بات کی تو انہوں نے اس طرح کی خبروں سے صاف انکار کیا۔
Bhabiji Ghar Par Hai Star Saumya Tandon To Quit Show?
سومیا نے کہا کہ وہ قانونی طور پر اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کر سکتی ہیں۔ان کے شو چھوڑنے کی افواہ کے بارے میں بھی انہوں نے بات کرنے سے منع کر دیا۔
Bhabiji Ghar Par Hai Star Saumya Tandon To Quit Show?
حالانکہ کچھ اس طرح کی افواہوں کو لیکر سومیا نے خود ٹویٹ پر صفائی بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لیور انفیکشن ہے اس لئے وہ تین ہفتے سے چھٹی پر تھیں۔ انہوں نےٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ اس شو کیلئے نیا گاو¿ں میں شوٹنگ بھی کر رہی ہیں لیکن سومیا کاس ٹویٹ کے بعد بھی یہ افواہ نہیں رکی ہے کہ سومیا نوٹس پریئیڈ میں ہیں۔
Bhabiji Ghar Par Hai Star Saumya Tandon To Quit Show?
انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سومیا نے شو چھوڑ دیا ہے اور وہ ان دنوں نوٹس پریئیڈ میں ہیں۔ رپورٹ کی مانیں تو ایک بات یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ سومیا فیملی پلان کر رہی ہیں۔اس لئے انہوں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Bhabiji Ghar Par Hai Star Saumya Tandon To Quit Show?
خیال رہے کہ دو سال پہلے شو کا سب سے من پسند چہرہ شلپا شنڈے یعنی انگوری بھابھی بھی قانونی تنازعات کے چلتے شو سے الگ ہو گئی تھیں۔ ان کی جگہ شبھانگی اترے نے لی تھی۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhabiji ghar par hai star saumya tandon to quit show in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply