فلم ”پنگا“ میں دھوم مچانے کو تیار ہیں کنگنا

نئی دہلی: فلم” گینگسٹر “سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اب فلم ’پنگا‘ سے دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

Ashwiny Iyer Tiwari announces Panga with Kangana Ranaut
میڈیا رپورٹوںکے مطابق فلم ساز ایشونی لیئر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پنگا‘ کے لیے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرلیا ہے ۔
Ashwiny Iyer Tiwari announces Panga with Kangana Ranaut
جس کا باقاعدہ اعلان ایشونی نے سوشل میڈیا پر فلم کے دیگر اداکاروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو کی صورت میں کیا۔
Ashwiny Iyer Tiwari announces Panga with Kangana Ranaut
فلم ساز نے ویڈیو میں اپنی فیملی سمیت کنگنا،جیسی گل اور نینا گپتا کی فیملیز کی تصاویر کو شامل کرکے فلم ’پنگا‘ کا ٹائٹل جاری کیا۔
Ashwiny Iyer Tiwari announces Panga with Kangana Ranaut
فلم کا نام منظرعام پر آگیا تاہم فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو ملنے والے رول پر کچھ نہیں بتایا گیا لیکن امکان یہی کہ فلم ایک ایسی فیملی سے متعلق ہوگی جن کی زندگی، ہنسی خوشی، دکھ و مشکلات اور ان کے خواب کے گرد گھومتی ہے۔
Ashwiny Iyer Tiwari announces Panga with Kangana Ranaut
فلم ساز ایشونی اس سے قبل بھی کئی فلمیں بناچکی ہیں اور انہیں فلم ’بریلی کی برفی‘ پر بہترین ڈائریکٹرکا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwiny iyer tiwari announces panga with kangana ranaut in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply