انوشکا شرما نے کہا کہ شادی کے بعد سے وراٹ کوہلی کے سا تھ زیادہ وقت نہیں گزرتا، جانیں ایسا کیوں کہا

نئی دہلی:ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ کام کی مصروفیات کے باعث وہ اپنے شوہر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتیں۔

Anushka Sharma says she spends lesser time with Virat Kohli after marriage
اداکارہ انوشکا اس وقت اپنی نئی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں جو آئندہ ماہ 28 ستمبر2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Anushka Sharma says she spends lesser time with Virat Kohli after marriage
فلم ’سوئی دھاگا‘ کے مرکزی کردار میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکار ورون دھون دیکھائی دیںگے۔ 12اگست کو فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ اس فلم نے انہیں یہ بخوبی سکھایا ہے کہ ایک پورا دن گھر میں رہنے والی بیوی (ہاؤس وائف) کی زندگی کیسے گزرتی ہے۔
Anushka Sharma says she spends lesser time with Virat Kohli after marriage
انوشکا کا کہنا تھا کہ ‘میں 15 برس سے کام کر رہی ہوں، لیکن مصروفیات کے باعث وراٹ کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہیں گزرتا، اس لیے مجھے باقاعدہ گھریلو زندگی کا نہیں پتہ تھا’۔
Anushka Sharma says she spends lesser time with Virat Kohli after marriage
انوشکا نے بتایا کہ اس فلم کا تجربہ شاندار رہا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انوشکا کے مطابق اس فلم کے دوران انہوں نے ایک بالکل عام انسان کی زندگی گزاری ہے۔
Anushka Sharma says she spends lesser time with Virat Kohli after marriage
انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی جوڑی کو ہندوستان کی اسٹار جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharma says she spends lesser time with virat kohli after marriage in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply