میں محض خانہ پری کےلئے فلمیں نہیں کر سکتی : انوشکا شرما

نئی دہلی: اداکارہ انوشکا شرما کاکہنا ہے کہ وہ اب اس مقام پر پہنچ چکی ہیں جہا ں وہ محض خانہ پری کے لئے فلمیں نہیں کر سکتیں ۔

Anushka Sharma Reveals Why She Hasn't Signed A New Film After Zero

سال 2018میں تین فلموں ’پری‘ سوئی دھاگہ‘ اور ’زیرو‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی انوشکا شرما نے اپنے ایک انٹریو میں بتایا کہ تین سے سا ل ان کا شیڈول کتنا مصروف چل رہا ہے اور آخر کیوں انہیں کئی اچھی فلمیں چھوڑنی پڑیں۔

Anushka Sharma Reveals Why She Hasn't Signed A New Film After Zero

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے نے کہا ’ گزشتہ تین سال سے میں فیشن میں کام کررہی ہوں اور میرا شیڈول بہت مصروف رہا ہے ، مجھے جو رول مل رہے تھے وہ بہت ہی اہمیت کے حامل تھے، ایک ہی سال میں پری ’ سوئی دھاگہ‘اور’ زیرو‘ جیسی فلمیں کرنا آسان نہیں ہے ،سبھی الگ طرح کی ہیں اور سب کے لئے کافی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے ، اچھے رول کے لئے آپ کو بیٹھ کر سوچنے اور پھر فیصلہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ میں اب اس مقام پر پہنچ چکی ہوںجہاں صرف فورمیلٹی کے لئے فلمیں سائن نہیں کرسکتی ۔

Anushka Sharma Reveals Why She Hasn't Signed A New Film After Zero

2015میں محض 27سال کی عمر میں کامیاب فلم ’ NH10‘ پرڈیوس کر چکی انوشکا شرما نے مزید کہا ’کہ ان کے ہاتھ خالی نہیں ہیں، وہ اپنے پروڈکشن ہاو¿س ، کلین اسلیٹ فلمس‘ کے بینر تلے کئی دلچسپ موضوعات پر کام کررہی ہیں ۔ انہوںنے کہا ’ ہم ڈیجٹل پلیٹ فارم کے لئے کچھ شو بنا رہے ہیں ، ایک فلم پر بھی کام چل رہا ہے ۔

Anushka Sharma Reveals Why She Hasn't Signed A New Film After Zero

انوشکا کے مطابق ایک ساتھ دو رولز کے لئے وقت دینا ایک اداکار کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے ۔

انوشکا نے کہاآگے کہا ’ میں اپنے کام پر فوکس کرنا چاہتی ہوں، ساتھ ہی پیچھے موڑ کر یہ بھی دیکھنا چاہتی ہوں کہ میں نے کیا کیا؟ میں اپنے کام سے پوری طرح مطمئن ہوں، میں نے وہ کیا ،جو ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے لئے الگ طرح کی فلمیں اور کردار کا انتخاب کیا ‘۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharma reveals why she hasnt signed a new film after zero in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.