نئی دہلی: اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ انوشکا شرماامید(پریگنینٹ) سے ہیں۔ان افواہوں پراب اداکارہ نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے امید سے ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔
ادکارہ نے کہا ہے کہ یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتی۔ آپ شادی کو راز میں رکھ سکتے ہیں لیکن امید سے ہونے کو کبھی نہیں چھپا سکتے۔
انوشکا شرما نے کہا کہ لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ میڈیا لوگوں کو امید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے جب کہ میں ایسی من گھڑت خبروں پر سنجیدہ ہونے کے بجائے ہنس ہی سکتی ہوں۔
انوشکا نے کہا’ لیکن مجھے اس طرح کی بے معنی خبریں پڑھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ایسی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ سال 11 دسمبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام پر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
(تصویریں انسٹا گرام )
ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں