تصاویر: دور حاضر کے شاہ رخ اور کاجول ہیں ورون دھون اور عالیہ بھٹ

نئی دہلی : بالی وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ عالیہ بھٹ جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘کلنک’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسکرین پر ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے۔

Alia Bhatt is the last person I’ll take relationship advice from, says Varun Dhawan
عالیہ اور ورون کی جوڑی کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ساتھ ایک ہی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے کلاس فیلو اور دوست کا کردار ادا کیا تھا۔اگرچہ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں بھی عالیہ بھٹ ورون دھون کو چھوڑ کر سدھارتھ ملہوترا کی محبت بن جاتی ہیں۔تاہم حقیقی زندگی میں بھی وہ ورون دھون کے بجائے رنبیر کپور کے زیادہ قریب ہے، لیکن پھر بھی ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔
Alia Bhatt is the last person I’ll take relationship advice from, says Varun Dhawan
اداکارورون دھون اور عالیہ بھٹ نے ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، کلنک، ہمپتی شرمیا کی دلہنیا، بدری ناتھ کی دلہنیا اور شدھی’ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جنہوں نے باکس اآفس پر اچھی کمائی کرنے سمیت شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا۔ان دونوں کی جوڑی کو دور حاضر کی شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بھی قرار دیا جاتا ہے، کیوں کہ ماضی میں شاہ رخ اور کاجول نے بھی کئی ہٹ فلمیں دیں اور ابھی تک وہ بالی وڈ کی کامیاب آن اسکرین جوڑی مانی جاتی ہے۔
Alia Bhatt is the last person I’ll take relationship advice from, says Varun Dhawan
فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے ورون دھون نے تسلیم کیا کہ ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھنے سمیت ایک دوسرے کا احترام بھی کرتے ہیں۔ورون دھون نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انہیں فلم کے سیٹ پر مشورے دیتی رہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ورون دھون نے کہا کہ اگرچہ وہ دونوں بہترین دوست ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ ایک دوسرے سے ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بات شیئر نہیں کرتے۔
Alia Bhatt is the last person I’ll take relationship advice from, says Varun Dhawan
ورون دھون نے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنی ذاتی زندگی یعنی محبت کے حوالے سے عالیہ بھٹ سے کوئی مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی کچھ انہیں بتایا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ بھی ان سے ذاتی زندگی کی باتیں شیئر نہیں کرتی اور نہ ہی ان سے محبت کے حوالے سے تجاویز مانگتی ہیں۔
Alia Bhatt is the last person I’ll take relationship advice from, says Varun Dhawan
واضح رہے کہ ان دنوں عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ساتھ محبت جب کہ ورون دھون کی نتاشا ڈلال کے ساتھ محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

 

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alia bhatt is the last person ill take relationship advice from says varun dhawan in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply