جانیں ایشوریا رائے اداکارہ سے اب کیا بننا چاہتی ہیں

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمار ہندی سنیما(بالی وڈ انڈسٹری) کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ اب اپنے کیریئر میں کچھ اور ہی بننا چاہتی ہیں۔

Aishwarya Rai wants to direct soon
اداکارہ ایشوریا رائے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہدایت کارہ بننا چاہتی ہیں لیکن ایسا ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
Aishwarya Rai wants to direct soon
اخبار مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے ایشوریا نے کہا کہ ’آج سے چند سالوں بعد، میں یقیناً ہدایت کارہ بن جاو¿ں گی، میرے تمام ہدایت کار اور ساتھی اداکار مجھے ایسا کرنے کو کہہ چکے ہیں۔
Aishwarya Rai wants to direct soon
اداکارہ نے بتایا کہ ’ میرے شوہر ابھیشیک بچن نے بھی مجھ سے کہا کہ میں ڈائیریکٹر بن کر ضرور دیکھوں‘۔
Aishwarya Rai wants to direct soon
ایشوریا نے مزید کہا کہ ’میں جب کسی فلم کی ہدایات دوں گی، تو اپنا سارا وقت صرف اس فلم کو دوں گی، میں اپنے ہر کام کو پورا وقت دیتی ہوں‘۔
Aishwarya Rai wants to direct soon

خیال رہے کہ ایشوریا رائے کی فلم ’فنے خان‘ کو سنیما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ انیل کپور اور راج کمار راؤ نے کام کیا۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya rai wants to direct soon in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply