ایشوریہ نے اس ہالی وڈ فلم کو اس لئے کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ایک سین میں ہیرو کے۔۔۔۔

نئی دہلی: ایشوریہ رائے بچن نے اپنے ہالی وڈ کیرئر میں قدم رکھتے ہوئے کئی اہم فلموں میں کام کیا تاہم ا نہوںنے ڈبیو ہالی وڈ کو لیکر ایسا انکشاف کیا ہے جس سے ہر کوئی حیران رہ جائے۔

AISHWARYA RAI TURNED DOWN A ROLE IN “TROY” BECAUSE OF BRAD PITT

حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں ایشوریہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہالی وڈ ڈبیو ‘ ٹرائے‘ سے ہونے والا تھا اورانہیں اس فلم میں بریسیس کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جو سپر اسٹار بریڈ پٹ کے مدعے مقابل تھا۔ اس فلم میں بریڈ نے ایکلیس کا رول اداکیا تھا تا ہم ایشوریہ رائے نے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس میں سپر اسٹار بریڈ پٹ کے ساتھ ایشوریہ کے کافی انٹی میٹ سین (مباحثہ مناظر)کی عکس بندی کی جانی تھی، جس کے لئے ایشو ریہ اس وقت تیار نہیں تھیں ، بعد میں یہ رول ہالی وڈ اداکارہ روز بایرن نے نبھایا تھا۔

AISHWARYA RAI TURNED DOWN A ROLE IN “TROY” BECAUSE OF BRAD PITT

واضح رہے کہ ایشوریہ بعد میں برائیڈ اینڈ پریزیوڈائس سے ہالی وڈ میں ڈبیو کیا ،جسے گریندر چڈھا نے ڈائریکٹ کیا تھا ،یہ فلم جین آسٹن کے پرائیڈ اینڈ پریزویوڈائس پر مبنی تھی۔ اداکارہ ایشوریہ کے مدعے مقابل اس فلم میں مارٹن ہنڈرسن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں بالی وڈ فنکار انوپم کھیر ، اندرا ورما ،نمرتا شروڈکر اور سونالی کلکرنی اہم کردار میں تھے۔

AISHWARYA RAI TURNED DOWN A ROLE IN “TROY” BECAUSE OF BRAD PITT

ایشوریہ نے اس فلم کے بعد مسٹریس آف اسپائسیز ،پرووکڈ دی لاسٹ لیزن ، دی پنک پنتھر2میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

AISHWARYA RAI TURNED DOWN A ROLE IN “TROY” BECAUSE OF BRAD PITT

اداکارہ ایشوریہ کی بالی فلم فنے خاں گزشتہ سال ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ اداکار انل کپور اور اداکارہ راج کمار راؤ دیکھائی دیئے تھے۔ اب ایس خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں کہ عنقریب ہی اداکارہ ایشوریہ اپنے شوہر اور بالی وڈ ادکار ابھیشک بچن کے ساتھ فلم گلاب جامون میں جلوہ گر ہو ں گی۔

AISHWARYA RAI TURNED DOWN A ROLE IN “TROY” BECAUSE OF BRAD PITT
ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya rai turned down a role in troy because of brad pitt in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.