ایشوریا رائے بچن:جنسی طور پر ہراساں خواتین اپنے تجربات کا ذکر کرے تو ہم سب کو اس کی حمایت کرنی چاہئے

نئی دہلی: اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ جو خواتین می ٹو مہم کے تحت اپنے تجربات پر شیئر کررہی ہیں انہیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔

Aishwarya Rai Bachchan On #MeToo In India: 'God Bless And Strength To The Voices'
خیال رہے کہ ’می ٹو’ کے ذریعے خواتین اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کو بیان کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر یہ مہم گزشتہ برس اکتوبر میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب ہالی وڈ کی متعدد خواتین نے ہالی وڈ پروڈویسر ہاروی وائنسٹن پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
Aishwarya Rai Bachchan On #MeToo In India: 'God Bless And Strength To The Voices'
اس سے قبل شلپا شیٹھی نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کسی خوف کے بغیر اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے لانا چاہئے۔
Aishwarya Rai Bachchan On #MeToo In India: 'God Bless And Strength To The Voices'
انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق ا یشوریا رائے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی خاص جنسی واقعے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے،۔ان کا کہنا تھا کہ خدا ان متاثرہ خواتین کی آواز کو مزید مضبوط کرے لیکن ہمیں بھی ان کی مدد کرنے میں ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔ایشوریہ نے کہا کہ ہم خواتین کے حقوق اور ان کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں اور اگر کوئی خاتون اپنے تجربات کا ذکر کرے تو ہم سب کو مل کر اس کی حمایت اور مدد کرنی چاہئے۔
Aishwarya Rai Bachchan On #MeToo In India: 'God Bless And Strength To The Voices'
خیال رہے کہ سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے کی عالمی ایونٹ خاتون مینیجر نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میںا داکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
Aishwarya Rai Bachchan On #MeToo In India: 'God Bless And Strength To The Voices'
ایشوریا رائے کی مینیجر سموئن شیفیلڈ نے دعویٰ کیا تھا انہوں نے ہی اداکارہ کو ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن سے محفوظ رکھا۔یاد رہےکہ ہاروی وائنسٹن پر انجلینا جولی، ایشلے جڈ اور روز میکگواں سمیت کم سے کم 22 اداکاراؤں و دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

(تصویریں سوشل میڈیا )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya rai bachchan on metoo in india god bless and strength to the voices in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment