سلمان خان اس فلم سے ایشوریا رائے کے دیوانے ہو گئے تھے !

نئی دہلی: ہندی سنیما کی ممتاز اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج 45 سال کی ہو گئیں ۔اداکارہ ایشوریا کو سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا۔

aishwarya rai bachchan birthday
ایشوریارائے بچن کی پیدائش یکم نومبر 1973کوریاست کرناٹککے شہر منگلور میں ہوئی۔
aishwarya rai bachchan birthday
اداکارہ ایشور یا نے اپنی حسن کی بدولت 1994میں حسینہ عالم کا مقابلہ جیت اور مس ورلڈ منتخب ہوگئیں جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔
aishwarya rai bachchan birthday
ایشوریا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں مانی رتنم کی تامل فلم ‘اروور’ سے کیا جب کہ بالی وڈ میں قدم 1997 میں فلم ‘اور پیار ہوگیا ‘ سے رکھا لیکن انہیں بالی وڈ میں شہرت فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سے ملی۔
aishwarya rai bachchan birthday
اداکارہ کو اسی فلم میں ان کے ساتھی اداکار سلمان خان ان پر مرمٹے جس کے بعد دونوں کی دوستی کے خوب چرچے ہوئے تاہم ان کی دوستی کسی انجام کو نہ پہنچ سکی اور بغیر نتیجے ہی ختم ہوئی۔
aishwarya rai bachchan birthday
ایشوریا نے متعدد مشہور فلمیں کیں جن میں تال، آ اب لوٹ چلیں، جوش، محبتیں، دیوداس، گرو ، سرکار اور جودھا اکبر جیسی شامل ہیں۔
aishwarya rai bachchan birthday
انہوں نے نہ صرف بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ ہالی وڈ میں بھی کامیابی حاصل کی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔انہوں نے سال 2007 میں بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya rai bachchan birthday in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply