کرینہ کپور: خواتین کے کیریئر پر بڑھتی عمر رکاوٹ نہیں،دیکھیں خوبصورت فوٹوز

نئی دہلی: ادکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر خواتین کی راہ میں رکاوٹ نہیںہے۔یوں تو کرینہ کپور ادھیڑ عمری میں پہنچ چکی ہیں، تاہم وہ خود سمجھتی ہیں کہ ان کے کیریئر کا سب سے بہترین دور حال ہی میں شروع ہوا ہے۔38 سال کی عمر میں درجنوں کامیاب فلمیں دینے اور شادی کے بعد بیٹے کی ماں بننے کے باوجود اچھا کام کرنے کی وجہ سے انہیں خواتین کا رول ماڈل بھی سمجھا جاتا ہے۔

Age or life stages should not affect a woman's career: Kareena

اگرچہ شادی کے بعد بچے کے پیدائش کے وقت کچھ عرصے کے لیے کرینہ کپور کا وزن بڑھ گیا تھا اور وہ فلمی دنیا سے بھی دور ہو گئی تھیں، تاہم جلد ہی انہوں نے فلموں میں واپس کی۔2016 میں بچے کو جنم دینے کے بعد کرینہ کپور نے اپنی صحت پر مکمل توجہ دی اور جلد ہی انتہائی پرکشش ہیروئن کے طور پر فلموں میں جلوہ گر ہونے لگیں۔

Age or life stages should not affect a woman's career: Kareena

بالی وڈ میں یہ تصور عام ہے کہ خواتین کو خاص عمر کے بعد بطور ہیروئن کاسٹ نہیں کیا جاتا اور انہیں مرکزی اداکارہ کے بجائے معاون اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔اور دیکھا جائے تو یہ تصور کسی حد تک سچا بھی دکھائی دیتا ہے، کیوں کہ زیادہ تر بالی وڈ اداکاراؤں کو 40 سال کے بعد ہیروئن کے طور پر کاسٹ نہیں کیا جاتا۔تاہم کرینہ کپور کہتی ہیں کہ بڑھتی عمر خواتین کے کیریئر پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ٹائمز ناؤ کے مطابق کرینہ کپور نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ بڑھتی عمر خواتین کے کیریئر میں رکاوٹ بنتی ہے۔

Age or life stages should not affect a woman's career: Kareena

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور جلد ہی ہی ایک تنظیم کے تعاون سے لیکمے فیشن ویک کے بہار سیزن میں 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کے ساتھ جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔کرینہ کپور کے علاوہ 45 سالہ ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ، کرشمہ کپور، ہیما مالنی اور ریکھا بھی بعض مرتبہ فیشن شوز میں جلوے دکھاتی نظر آتی ہیں۔

Age or life stages should not affect a woman's career: Kareena

تاہم خواتین کی صحت اور فٹنیس کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کے تعاون سے جلد ہی لیکمے فیشن ویک میں ایسے فیشن ویک کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں شرکت کرنے والی تمام خواتین 30 سال سے زائد عمر کی ہوں گی۔اس خصوصی فیشن ویک میں نہ صرف 30 سال سے زائد عمر کی اداکارائیں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی، بلکہ ایسی خواتین بھی اس کا حصہ ہوں گی جو فیشن اور شوبز کا حصہ نہیں، تاہم سماج میں انہیں اہم مقام حاصل ہے۔

Age or life stages should not affect a woman's career: Kareena

اسی شو میں 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کو ریمپ پر واک کے لیے مختص کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ ان کے خیال میں بڑھتی عمر یا زندگی کے ادوار خواتین کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے آج تک عمر کے حساب سے ہر کام بہترین انداز سے کیا اور انہیں کبھی بھی کوئی بھی پریشانی نہیں ہوئی۔

( تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Age or life stages should not affect a womans career kareena in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.