سلمان خان کی فلم ’ بھارت ‘ میں پرینکا کی جگہ کٹرینہ کیف لیں گے

نئی دہلی: اداکارہ پرینکا چوپڑا کے اچانک فلم ”بھارت“ کو الوداع کہنے کے بعد نئی اداکارہ کی تلاش تیز ہو گئی تھی ، کئی دیگر اداکارو¿ںکے نام سرخیوں میں رہے لیکن آخر میں سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ کٹرینہ کیف کو پرینکا کی جگہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

After Priyanka Chopra's exit, Katrina Kaif to star opposite Salman Khan in 'Bharat'
یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پرینکا کی جگہ دیپکاپڈکون ،اداکارہ جکلین اور انوشکا شرما لے سکتی ہیں ، مگر اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ فلم میں پرینکا کی جگہ کٹرینا کیف ہی لیں گی۔
After Priyanka Chopra's exit, Katrina Kaif to star opposite Salman Khan in 'Bharat'
میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلم کی ٹیم نے پرینکا کے فلم چھوڑنے کے بعد کٹرینا سے رابطہ کیا اوران کی ڈیٹس (تاریخ) کے مطابق فلم کا آگے کا شیڈول پلان کرلیا ہے۔ دراصل گزشتہ دنوں پرینکا چوپڑا نے اچانک ہی فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
After Priyanka Chopra's exit, Katrina Kaif to star opposite Salman Khan in 'Bharat'
انہوں نے نک جوناس سے منگنی کے بعد فلم درمیان میں ہی چھوڑدی تھی۔ اسے فلم سازوں نے غیرپروفیشنل بھی قرار دیا، لیکن اسی کے بعد نئی ہیروئن کی تلاش شروع ہوگئی تھی۔
After Priyanka Chopra's exit, Katrina Kaif to star opposite Salman Khan in 'Bharat'
ڈی این اے کی رپورٹ پراگر یقین کریں تو فلم کے پروڈیوسراتل اورالویرا کے کٹرینا کیف سے کافی اچھے تعلقات ہیں، ایسے میں ان کے کہنے پر کٹرینا فلم کے لئے راضی ہوگئی ہیں۔
After Priyanka Chopra's exit, Katrina Kaif to star opposite Salman Khan in 'Bharat'
ستمبرتک اپنی پرانے وعدے پورے کرنے کے بعد ہی وہ اس فلم کی شوٹنگ میں شامل ہو پائیں گی۔بتایا جارہا ہے کہ پرینکا کے بعد فلم کے ڈائریکٹرعلی عباس جعفر کی دوسری پسند بھی کٹرینا ہی تھیں۔ اب ان کی یہ امید پوری ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

(تصویریں سوشل مییڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After priyanka chopras exit katrina kaif to star opposite salman khan in bharat in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply