تصاویر: ترنمول کانگریس کی نو منتخب ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں معروف صنعتکار نکھل جین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی: ریاست بنگال سے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا میں پہنچنے والی بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ نصرت جہاں بدھ کے روز کولکاتا کے ہی بزنس مین نکھل جین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔

Actress and TMC MP Nusrat Jahan Ties Knot With Nikhil Jain in Turkey, Shares First Pic As Newlyweds

ان کی شادی کی تقریب چونکہ ترکی میں منعقد ہوئی اس لیے وہ بطور رکن پارلیمنٹ حلف بھی نہیں لے سکیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان پہنچنے کے بعد وہ جلدہی حلف لے لیں گی۔

Actress and TMC MP Nusrat Jahan Ties Knot With Nikhil Jain in Turkey, Shares First Pic As Newlyweds

یہ شادی ہندو رسم و رواج سے ہوئی اور اس تقریب میں دونوں ہی خاندانوں کے قریبی رشتہ دار شامل ہوئے۔نصرت جہاں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سرخ رنگ کے لہنگے میں انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

Actress and TMC MP Nusrat Jahan Ties Knot With Nikhil Jain in Turkey, Shares First Pic As Newlyweds

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی بھی اس شادی میں شامل ہوئیں جو کہ خود اداکارہ بھی ہیں اور نصرت کی طرح پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔

Actress and TMC MP Nusrat Jahan Ties Knot With Nikhil Jain in Turkey, Shares First Pic As Newlyweds

واضح رہے کہ سترہویں لوک سبھا کے لئے ہو نے والے انتخابات میں نصرت جہاں مغربی بنگال کے بشرہاٹ سے پہلی بار ایم پی منتخب ہوئی ہیں۔

Actress and TMC MP Nusrat Jahan Ties Knot With Nikhil Jain in Turkey, Shares First Pic As Newlyweds

میڈیا ذرائع کے مطابق بہت جلد شادی شدہ جوڑا ہندوستان لوٹے گا اور 4 جولائی کو کولکاتا میں ایک گرانڈ رسپشن پارٹی بھی رکھی گئی ہے جس میں سیاسی ہستیوں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Actress and TMC MP Nusrat Jahan Ties Knot With Nikhil Jain in Turkey, Shares First Pic As Newlyweds

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actress and tmc mp nusrat jahan ties knot with nikhil jain in turkey shares first pic as newlyweds in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.