تصاویر: اداکارہ اہانہ کمرا کو سیاسی فلمیں کرنازیادہ پسند ہے

نئی دہلی: سال 2017میں ریلیز ہوئی فلم ’ لپسٹک انڈر مائی برقع‘ میں ایک بولڈ بھوپالی لڑکی کا کردار نبھاکر سرخیوں میں آئی اداکارہ اہانہ کمرا نے،جو حال ہی میں بالی ووڈ ڈائریکٹر پرکاش جھا کے بارے میں دیئے بیان کی وجہ سے موضوع بحث تھیں، اپنی پسندیدہ فلموں کے حوالے سے دل کھول کر بات کی ہے۔

Actress Aahana Kumra up for more political films

حال ہی میں ’ جی 5‘ کی فلم ’ یورس ٹرولی‘ میں نظر آئی اہانہ ایک بار پھر اپنی بولڈ اداؤں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔رواں سال ریلیز ہو ئی فلم ’ دی ایکسیڈینٹل پرائی منسٹر ‘ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے کردار میں اہانہ کمرا نظر آئیں تھیں اور اب یہ فلم انکے دلوں کو بھا چکی ہے۔

Actress Aahana Kumra up for more political films

اداکارہ اہانہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اس طرح کاکردار دوربارہ ملتا ہے تو سیاسی موضوع کو جاننے کے لئے اس طرح کی کئی اور بھی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی ۔

Actress Aahana Kumra up for more political films

جب اہا نہ نے سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ زیادہ سیاسی فلموں کا حصہ بننا چاہیںگی؟ تو انہوںنے آئی اے این ایس سے کہا ’ ہاں!اگر وہ مجھے اس طرح کوئی رول آفر کرتے ہیں تو کیوں نہیں! طاقتور اور بہترین اداکاراؤں کے لئے اس طرح کے کردار کو نبھانے کا یہ ایک اچھا وقت ہے ‘۔

Actress Aahana Kumra up for more political films

’ دی ایکسیڈینٹل پرائی منسٹر‘ فلم سے انہیں سے سب سے زیادہ کیا ملا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اہانہ نے کہا ’ایک بالکل الگ انسان کے شکل میں دکھنا یعنی کہ ایک مکمل تبدیلی جسکے بارے میںنے کبھی سوچا بھی نہیں تھا یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

Actress Aahana Kumra up for more political films

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actress aahana kumra up for more political films in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.