پہلی بار عامر خان اپنی محبت کرن اور سابقہ بیوی کو لیکر خاموشی توڑی، جانیں کیا کہا

نئی دہلی: اداکار عامر خان ویسے تو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے ہیں مگر اب پہلی بار انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔چینی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راو¿ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جبکہ سابقہ بیوی سے ان کا تعلق کیسا ہے۔

 

Aamir Khan talk about falling in love with Kiran Rao and his divorce with ex- wife Reena Dutta
اداکارعامر خان نے بتایا ‘ میری کرن سے پہلی ملاقات فلم لگان کی تیاری کے دوران ہوئی، وہ اس وقت اسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک تھی، مگر فلم کے دوران ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں بنا بلکہ ہم تو اچھے دوست بھی نہیں تھے، وہ میرے لیے بس یونٹ کے عملے میں شامل ایک فرد تھی، مگر جب میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تو کچھ وقت کے بعد میری کرن سے پھر ملاقات ہوئی’۔
Aamir Khan talk about falling in love with Kiran Rao and his divorce with ex- wife Reena Dutta
انہوں نے مزید بتایا ‘ اس مشکل وقت میں کرن کا فون آیا اور میں اس سے کافی دیر تک بات کرتا رہا، جب میں نے فون بند کیا تو خود سے کہنے لگا مائی گاڈ اس سے بات کرکے مجھے کتنی خوشی ہوتی ہے’۔عامر خان نے کہا اس فون کال کے بعد میرے اور کرن راو¿ کے درمیان رشتہ بن گیا اوہم 2005 میں شادی سے پہلے کافی وقت تک اکھٹے رہے۔
Aamir Khan talk about falling in love with Kiran Rao and his divorce with ex- wife Reena Dutta
عامر نے کہا کہ پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی کے 3 سال بعدمیں نے دوسری شادی کی تھی ‘ میں کرن کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس کی موجودگی پر شکرگزار ہوں، وہ بہت زبردست شخصیت کی مالک ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ وہ میری زندگی میں شامل ہے’۔
Aamir Khan talk about falling in love with Kiran Rao and his divorce with ex- wife Reena Dutta
ایکٹر عامر خان اپنی پہلی بیوی کے بارے میں بتایا ‘ رینا بھی بہت زبردست تھی، کئی بار رشتہ چل نہیں پاتا مگر میں ان سے محبت اور احترام کرتا ہوں، درحقیقت ہم دونوں ایک پراجیکٹ میں اکھٹے کام کررہے ہیں اور وہ اس کمپنی کی سی او او ہیں’۔
Aamir Khan talk about falling in love with Kiran Rao and his divorce with ex- wife Reena Dutta
اپنے کیرئیر پر کرن راؤ کے اثرات کے بارے میں بھی انہوں نے بات کی ‘ میں کافی زیادہ خود پسند شخص ہوں، جب میں کسی فلم میں کام کررہا ہوں تو میری ساری توجہ اسی پر مرکوز ہوتی ہے، خاندان میری توجہ کا مرکز نہیں رہتا، کرن نے مجھے ایک سال قبل کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو ہم میں کوئی دلچسپی نہیں، مگر مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی بری چیز ہے’۔

(تصویر سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan talk about falling in love with kiran rao and his divorce with ex wife reena dutta in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply