اس بالی وڈ اداکارہ کو ’کتے‘ کے ساتھ ’سیکس ‘کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی

نئی دہلی: بالی وڈ ہدایت کار ساجد خان پر پہلے ہی تین اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے ہوئے ہیں، وہیں اب ایک اور اداکارہ نے ساجد خان پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد نے انہیں ایک انتہائی نازیبا کام کرنے کی پیش کش کی۔

Aahana Kumra Reveals Sajid Khan Asked Her If She Would Have Sex With Dog For Rs 100 Crore
فلم ’انڈر مائی برقع‘ جیسی بولڈ اور متنازع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اہانا کمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک بار جانور کے ساتھ سیکس کرنے کی پیش کش کی۔انگریزی وئب سائٹ پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہانا کمرا نے ممبئی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں فلم میں کام کے سلسلے میں ملاقات کے لیے اپنے گھر بلایا۔
Aahana Kumra Reveals Sajid Khan Asked Her If She Would Have Sex With Dog For Rs 100 Crore
ادکارہ اہانا نے دعویٰ کیا کہ ساجد خان انہیں ایک کمرے میں لے گئے، جہاں کافی اندھیرا تھا اور اداکارہ کے اسرار پر ہی ہدایت کار نے وہاں کی لائیٹس جلائیں۔اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ انہیں 100 کروڑ روپے دیں اور کہیں کہ وہ ایک کتے کے ساتھ سیکس کریں تو کیا وہ ایسا کریں گی؟اہانا کے مطابق ساجد خان نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ کو آزمانا چاہتا ہے۔
Aahana Kumra Reveals Sajid Khan Asked Her If She Would Have Sex With Dog For Rs 100 Crore
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ ساجد خان سے اکیلے کمرے میں ملاقات کے بعد وہاں سے چلی گئیں تو ہدایت کار نے انہیں موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ بکنی اور مختصر کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔اہانا نے ساجد خان کے علاوہ ٹیلنٹ مینیجر انربن بلا کی جانب سے بھی نازیبا رویے پر بات کی اور بتایا کہ 5 سال قبل جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی سوچا۔
Aahana Kumra Reveals Sajid Khan Asked Her If She Would Have Sex With Dog For Rs 100 Crore
اہانا کے مطابق وہ بالی وڈ کے کلچر اور معاملات سے دل برداشتہ ہوگئی تھیں اور انہیں خود کشی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔ساتھ ہی اداکارہ نے گفتگو میں بالی وڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کئی اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔
Aahana Kumra Reveals Sajid Khan Asked Her If She Would Have Sex With Dog For Rs 100 Crore
خیال رہے کہ 33 سالہ اہانا کمرا نے 2009 میں فلمی کیریئر کی شروعات کی، ان کی پہلی فلم ’مائی’ تھی، ان کی سب سے کامیاب فلم ’اندر مائی برقع‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔اہانا کمرا نے ویب سیریز ’ان سائیڈ اج‘ سمیت مجموعی طور 20 سے کم فلموں میں کام کیا ہے، وہ آج کل آنے والی پولیٹیکل فلم ’ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اس فلم میں اہانا سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

(تصویریں سوشل میڈیا )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aahana kumra reveals sajid khan asked her if she would have sex with dog for rs 100 crore in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment