پورا ملک چاچا نہرو کی یاد منارہا ہے

نئی دہلی: آج پورا ملک آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی130ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ وہ 14نومبر 1889کوپریاگ راج( الہٰ آباد )میں پیدا ہوئے تھے۔

ان کے یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طور پر بھی منایا جاتا ہے کیونکہ نہرو جی کو بچوں سے بے انتہا پیار اور لگاؤ تھا اسی لیے انہیں سبھی بڑے شوق و محبت سے چاچا نہروکہتے تھے۔

وہ بچوں کو ملک کامستقبل کہتے تھے ۔ایک بار انہوں نے کہا تھا” آج کے بچے کل کا ہندوستان ہیں ۔ان کی جیسی پرورش و تربیت کی جائے گی وہی ملک کا مستقبل طے کرے گا“1964سے پہلے ہندوستان میں یوم اطفال 20نومبر کو منایا جاتا تھا کیونکہ اقوام متحدہ اسے عالمی یوم اطفال کے طور پر مناتی تھی۔

لیکن 1964میں نہرو کی موت کے بعد ملک نے ان کے یوم پیدائش کو ان کی یاد میں بال دوس(یوم اطفال) کے طور پر منانا شروع کر دیا۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادی ہند کے اہم کردار تھے۔

اپنی زندگی میں وہ پنڈت نہرو یا پنڈت جی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے ۔ ان کے والد، موتی لال نہرو نے (1861-1931)، جو ایک کشمیری پنڈت تھ اور بیرسٹر تھے ، آزادی کی جدوجہد کے دوران انڈیننیشنل کانگریس کے سرگرم کارکن کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ صدر کے طور پر بھی پارٹی کی دو مرتبہ خدمت کی۔

ان کی والدہ، سوپرپنانی تھسو (1868-1938)، جو لاہور میں آباد ایک معروف کشمیری برہمن کے خاندان سے تھیں، موتی لال کی دوسری بیوی تھیں ۔ جواہر لال بڑی بہن، وشیا لکشیمی، بعد میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے پہلی خاتون صدر بنیں۔ سب سے چھوٹی بہن، کرشنا ہیتھیسنگ مصنفہ تھیں اور انہوں اپنے بھائی نہرو پر کئی کتابیں لکھی تھیں۔

نہرو نے 1910میں ٹرینیٹی کالج کیمبرج سے نیچرل سائنس میں بی اے آنرز کیا۔ گریجویشن مکمل کرنے کی مدت کے دوران انہوں نے سیاست ۔ معاشیات ، تاریخ اور ادب کو بھی پڑھا۔ برنارڈ شا،ایچ جی ویلز، برٹ رینڈ رسل، لوئس ڈکنسن اور مریدت ٹونسین سے وہ بہت متاثر تھے ۔1910میں ڈگری ملنے کے بعد وہ لندن چلے گئے جہاں انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ اگست1912میں انہوںنے الہٰ آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ کے طور پر اپنا اندراج کرایا۔

لیکن اپنے والد کی طرح انہوںنے بھی اسے پیشہ کے طور پر نہیں اپنایا اور سیاست میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔اور اس حد تک لی کہ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Read all Latest personalities news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from personalities and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jawaharlal nehru birthday special in Urdu | In Category: شخصیات‎ Personalities Urdu News
What do you think? Write Your Comment