بلوچستان کے وزیر اعلی نے کی مودی کے بیان کی مذمت

اسلام آباد: (یو این آئی) بلوچستان کے وزیر اعلی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں نے اپنی تحریک کے تئیں یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعلی ثناءاللہ زہری نے کوئٹہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسٹر مودی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
بلوچستان کا کوئی بھی فردان کے بیان کی حمایت نہیں کرتا۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک اور بلوچستان کی نام نہاد مسلح بغاوت کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ مسٹر مودی کے 15 اگست کو یوم آزادی کے مو قع پر بلوچی لوگوں کے خلاف ظلم و زیادتی سے متعلق بیان کی صوبے کے کئی مقامات پر مذمت ہوئی ہے۔مسٹر مودی نے کہا تھا کہ بلوچستان، گلگت اور پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگ ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر آ رہے ہیں اور اپنی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
مسٹر زہری نے کہا کہ کشمیر کے لوگ حق خود ارادیت کے لئے لڑ رہے ہیں جبکہ بلوچستان کا ایک چھوٹا گروپ دشمن ملک کی شہ پر مسلح مخالفت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہاں جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کام کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zehri condemns modis remarks about balochistan situation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply