36ریفرنسز میں سے8میں زرداری کا ملوث ہونا ثابت ہوچکا ہے: قومی احتساب بیورو کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق صدر مملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے خلاف تحقیقات کرنے والے قومی احتساب بیورو نے دعویٰ کیا ہے کہ 36معاملات میں سے کم از کم8 معاملات میں زرداری کا رول ثابت ہو چکا ہے۔

بیورو نے منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسٹر زرداری کے خلاف تمام انکوائریوں، تحقیقات اور ریفرنسز کی فہرست داخل کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیورو کے ذریعہ ان کے خلاف چلائے جا رہے معاملات کی تفصیل مہیا کیے جانے کے لیے اسلام آباد میں زرداری کی اپیل کے جواب میں بیورو نے عدالت کو 11صفحاتی رپورٹ پیش کر دی۔

بیورو کی فہرست کے مطابق 8معاملات میں مسٹر زرداری کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔فہرست کے مطابق قومی احتساب بیورو نے صرف پارک لین کیس میں ہی سابق صدر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔جبکہ اس نے زرداری کے خلاف دو عبوری ریفرنسز داخل کیے ہیں۔

عبوی ریفرنسزسندھ سرکار کے اسپیشل انیشیٹیو ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ غیر قانونی طور پر دیے گئے ٹھیکوں کے خلاف داخل کیے گئے ہیں۔ ایک اور ریفرنس جعلی کھاتوں کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 7جون 2018کو درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardaris role in eight out of 36 cases established claims nab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.