آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: ریڈیو پاکستان کے ایک نشریہ کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میںاس وقت ایک اہم پیش رفت ہوئی جب کراچی کی ایک بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

اس کیس کی جمعہ کو جب سماعت ہوئی تو صرف دو ملزمان انور مجید اور عبد الغنی ہی عدالت میںپیش کیے گئے باقی ملزمان میں نمر مجید، اسلم مسعود، عارف خان،نصیر عبد اللہ ،حسین لوتھا، عدنا جاوید، محمد عمیر، اقبال آرائیں،اعظم وزیر خان، زین ملک، اور مصطفیٰ ذوالقرنین کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ان تمام ملزموں کو4ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں حاضر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان سب کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے فرضی کھاتوں کے ذریعہ اربوں روپوں کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

دوسری جانب س پی پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان جاری کر کے سینیئر وکیل فاروق ایچ نائیک کے حوالے سے کہا ہے کہ زرداری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اورمیڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور سب بے بنیاد باتیں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardaris non bailable arrest warrants issued by karachi banking court report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply