پی پی پی لیڈر زرداری نے پی ایم ایل این کارکنوں کے خلاف کیس درج کرنے کی مذمت کی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی لیڈر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پنجا ب میں یہ کہتے ہوئے کہ ہر شہری کو ریلیاں اور عوامی جلسے کرنے کا جمہوری حق حاصل ہے، پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این )کے کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے معاملات درج کرنے کی مذمت کی۔

مسٹر زرداری نے اپنی پارٹی کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ سیاسی کارکنان جمہوریت اور جمہوری عمل کی طاقت ہیں ۔ سابق صدر نے بولنے کی آزادی سلب کرنے پر بھی اظہار تشویش کیااور کہا کہ ان کی پارٹی ہرگز بھی اسے برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 2008تا 2013پی پی پی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں کسی کو سیاسی قیدی نہیں بنایا گیا۔

پی پی پی لیڈر کا یہ بیان معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی کے موقع پر پی ایم ایل این کے صدر میاں محمد شہباز شریف ، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور50دیگر کے خلاف لاہور میں دہشت گردی پھیلانے اور قانون کی خلاف ورزی پر عوام کو اکسانے کے الزامات میں کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی خبر جاری کیے جانے کے ایک روز بعد دیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari slams terrorism cases against pml n members in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply